En

ایئر لنک آئی پی او کے زریعے    'میڈ ان پاکستان'   برآمد ات کو فروغ دے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 27, 2021

اسلام آباد : پاکستان کے پریمیئر سیل فون ڈسٹری بیوٹر اور مینوفیکچرر ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے کہا  ہے کہ کمپنی آئی پی او کے ذریعے اکٹھے کیے گئے فنڈز کو پاکستان میں تیار کیے جانیوالے  اپنے اسمارٹ فون برانڈز کی برآمد کو بڑھانے کے لیے استعمال کرے گی ۔گوادر پرو کے مطابق   ایئر لنک ایگزیکٹو نے  اپنا نام ظاہر نا  کرتے ہوئے بتایا  کمپنی نے دبئی کو اسمارٹ فون ایکسپورٹ مارکیٹ میں  ابتدائی  طور پر 1500 4G ہینڈ سیٹس برآمد کیے تھے۔ اگست کے آخر میں  ایئر لنک نے پاکستان کے سب سے بڑے نجی شعبے کے آئی پی او  میں 6.43 ارب روپے اکٹھے کیے۔ ایگزیکٹو نے کمپنی کے ہیڈ آفس سے فون پر گوادر پرو کو بتایا برآمد شدہ سیٹوں میں چاروں چینی برانڈز،  ٹی سی ایل ، آئی ٹی ای ایل  ،  ٹیکنو، اور    الکیٹل شامل ہیں، جنہیں ہم نے  لاہور  میں  تیارکیا تھا۔  پاکستان سے برآمد ہونے والے اسمارٹ فونز کے دائرہ کار کے بارے میں  ایگزیکٹو نے کہا ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن اور چین پاکستان  اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے  دوسرے مرحلے کے تحت مقرر کردہ اہداف کے مطابق اپنی برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیے آئی پی او آمدنی کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی  ویب سائٹ کے مطابق   اس وقت کمپنی کے   تقریبا   ایک ہزار انجینئرز اور ہنر مند کار کن  ہیں اور اس کا مقصد ہے کہ اس کی پیداواری صلاحیت 500000 سے بڑھ کر 800000 سمارٹ اور فیچر فون سیٹ ماہانہ کی جائے۔ ایئر لنک ایگزیکٹو نے کہا کہ ان کے ''میڈ ان پاکستان'' اسمارٹ فون جلد ہی مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس فرم نے ہماری کمپنی سے اسمارٹ فون خریدے ہیں وہ اسے دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے تقسیم کرے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایئر لنک کو اس کامیابی پر مبارکباد د یتے ہوئے  لکھا کہ یہ کمپنی کے لیے ایک چھوٹی سی شروعات ہے لیکن پاکستان کی موبائل فون انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles