بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر کے زیر انتظام "پاکستانی نائٹ" کا انعقاد
بیجنگ:پاکستان کے اعزاز میں 23 اگست کو ایک آن لائن "گلوبل ریڈنگ فیسٹیول" منعقد ہوا ، جس میں مختصر ویڈیوز ، لائیو اسٹریمنگ اور پڑھنے کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر (بی آئی بی ایف) کے منتظمین نے 26 اگست کو "پاکستانی نائٹ" پر مبنی ایونٹ کا آغاز کیا ، جس کا مقصد ملک کی کتابوں ، فلموں اور موسیقی کے پس پردہ کہانیاں تلاش کرنا تھا۔ دو گھنٹے کی تقریب کے دوران ، پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر کانگ جولان نے کئی اردو کتابوں کا تعارف کروایا جو مختلف ادوار میں اردو زبان اور ادب کی ترقی کی عکاسی کرتی ہیں۔ پیکنگ یونیورسٹی میں پاکستان ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر تانگ مینگ شینگ نے پاکستان کی تاریخی ترقی اور ثقافت بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا چین اور پاکستان سچے دوست اور دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ تانگ نے کہا کہ ہماری خصوصی دوستی ایک تاریخی انتخاب ہے اور اس کی جڑیں دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں گہری ہیں۔ پاکستان میں ایک کہاوت ہے کہ ہم سونا چھوڑ سکتے ہیں ، لیکن چین پاکستان دوستی نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دوستی لوگوں کے درمیان قریبی رابطے سے حاصل ہوتی ہے ، یہ ریاست سے ریاست کے تعلقات کی کلید رکھتی ہے۔ لہذا مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک اپنے ثقافتی اور لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کے مطالعے کو تقویت دے سکتے ہیں۔ پاکستانی ماہر تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر ارفع سیدہ زہرہ نے اپنے آ بائی شہر لاہور کا ایک ویڈیو میں تعارف کرایا اور مزید چینی زائرین اور محققین کو مدعو کیا کہ وہ آئیں اور شہر کی دلکشی کا تجربہ کریں۔ '' پاکستانی نائٹ '' کے لیے چینی اردو کے شاعرژانگ شیسوان نے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی کچھ نظمیوں سے چند اشعارپڑھ کر ، قارئین کو اردو شاعری کی پراسرارفریب میں ڈبو دیا۔ پیکنگ یونیورسٹی اے ڈاکٹر ژانگ جیمی نے ایک کتاب گندھارا کی مسکراہٹ ( Grandhara’s Smile)شیئر کی جس میں پاکستان میں ثقافتی آثار کے دورے کی وضاحت کی گئی ہے۔چین میں پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری ذوالفقار علی ، چینی مصنف شی ای فینگ ، اور بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی سے اردو کے پروفیسر چاؤ یوآن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر پبلشنگ انڈسٹری میں ایشیا کے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔ 28 ویں تقریب کی میزبانی نیشنل پریس اینڈ پبلیکیشن ایڈمنسٹریشن ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، بیجنگ میونسپل گورنمنٹ اور چائنا نیشنل پبلیکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر کی ۔
