En

آئندہ  دو سالوں میں چین کو  پاکستانی  چاول کی برآمد ایک ملین ٹن سے تجاوز کر سکتی ہے، بدر الزماں

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 22, 2021

 بیجنگ:چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونسلر بدر الزمان نے کہا  ہے کہ چینی مارکیٹ  کی جانب سے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ دو سال کے اندر پاکستانی چاول کی برآمدات دس لاکھ ٹن سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔بدر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پچھلے سال چین کو ہماری چاول کی برآمد 475000 ٹن تھی اور مقدار کے لحاظ سے ہم تیسرا بڑا ملک   جبکہ رقم کے لحاظ سے ہم چین کو چوتھے بڑے چاول برآمد کرنے والے ہیں۔ پچھلے سالچین کو چاول  برآمد کرنے والے تین  ممالک ویت نام، میانمار اور تھائی لینڈ  سرفہرست   تین تھے، جن کی مقدار بالترتیب 787538 ٹن، 911231 ٹن اور 324642 ٹن تھی۔ انہوں نے کہا کہ چاول تانبے، سوتی دھاگے اور دھات کے بعد چین کو برآمد کی جانے  والی چوتھی بڑی چیز ہے۔ چین پاکستانی چاول کی درآمد کے لیے سب سے اوپر مقامات میں سے ایک کے طور پر نمودار ہوا، جیسا کہ پچھلے سال ٹو ٹا  چاولوں کی  درآمد  میں  59 فیصد اضا فہ دیکھا گیا  ہے، جبکہ نیم/مکمل مل چاول اور IRRIـ6 اور IRRIـ9 چاول کی دو اہم اقسام ہیں۔ چین  نے  پچھلے سال تقریبا  259 ملین ڈالر  کے درآمد کیے    ۔بدر نے کہا کہ رجسٹرڈ چاول برآمد کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے اور پچھلے دو سالوں میں 18 نئی پاکستانی چاول کمپنیوں کو جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز پی آر چین نے رجسٹر کیا، جو کہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی بہت زیادہ مانگ کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کمپنیاں چینی معیار پر پورااترتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی آرآ رآئی ـ6 اور  آئی آرآ رآئیـ9 اقسام کے چاولوں میں چینی صارفین کیلئے  خاص ذائقہ ہوتا ہے، جبکہ چین میں تمام کمرشل سیکشن ہر قسم کے پاکستانی چاول کی اقسام کو فروغ دینے کے لیے B2B مارکیٹنگ کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہاں معیا ری  مصنوعات کی بھی مانگ ہے۔ پنجاب یونیورسٹی پاکستان کے اسسٹنٹ پروفیسر، زرعی تجزیہ کار اور زمیندار ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی نے کہا کہ ہائبرڈ چاول کا رقبہ چین  کی  جانب سے  بڑی مانگ کی وجہ سے بڑھا، اور پنجاب اورپاکستان  کے  دیگر حصوں میں ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام تیار کی جا رہی ہیں۔  جو  کم خرچ کیساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار  دے گا۔انہوں نے  سی ای این  کو بتایا ہائبرڈ    چاول کی کاشت آ سان اور منافع  زیادہ دیتا ہے جس سے 40 فیصد   پانی کو بچانے میں مدد ملتی ہے، جبکہ چاول کی فصل کا دورانیہ بڑی فصلوں سے کم ہوتا ہے۔  ماہرین نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں چاول کی صنعت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ہائبرڈ چاول کی مقبولیت کی وجہ سے چین کے معیار کو پورا کرنے اور دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے چین سے بڑی مقدار میں کلر سارٹر مشینیں درآمد کی گئیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles