En

پاکستان نے 4 جی اسمارٹ فونز کی برآمد شروع کر دی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 16, 2021

اسلام آباد : پاکستان کی اہم کامیابی  ، کراچی میں قائم اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈنے دوسرے ممالک کو 4 جی اسمارٹ فون  کی برآمد  شروع  کر دی ہے ۔  گوادر پرو کے مطابق یہ  ڈویلپمنٹ اس وقت ہوئی جب پاکستان اپنا 74 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق 4G اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ مینوفیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا،   ڈیوائس آئی ڈینٹیٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم(ڈی آئی آر بی ایس)کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انووی ٹیلی کام نے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ موبائل اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا ہے۔ انووی ٹیلی کام چینی Infinix اور iTel اسمارٹ فونز جیسے ٹرانزیشن برانڈز تیار کرتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles