En

پاکستان 10 چینی تجارتی نمائشوں میں شرکت کرے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 12, 2021


اسلام آباد : پاکستانی ماہرین مالی سال 22  2021-کے دوران تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تجویز کردہ 75 بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کریں گے۔کم از کم 28 ایونٹ نو ایشیائی ممالک میں ہو رہے ہیں، چین 10 نمائشوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے آن لائن سیمینار، ویبینار، اور ورچوئل نمائشوں میں شرکت سمیت ورچوئل سرگرمیوں پر زیادہ زور دیا گیا ہے  تاہم کچھ  نمائشیں رواں مالی سال کے دوران معمول کے مطابق بھی منعقد کی جائیں گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی ماہرین 75 نمائشوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 39 پاکستانی وفود مجوزہ نمائشوں میں شرکت کے لیے بیرونی ممالک کا دورہ کریں گے جبکہ بہت سے غیر ملکی مندوبین اس طرح کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 17 کا تعلق ایگرو اور فوڈ سے ہے، 24 ٹیکسٹائل اور چمڑے سے، 17 انجینئرنگ اور معدنیات سے، 10 سروسز اور سیاحت سے، اور 10 آئی ایم ڈی ڈی سے ہے ۔  چائنہ  انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (CIFTIS) سمیت   10  نمائشوں میں   پاکستان  شرکت  کرے گا جو ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہوں گی۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کے حوالے سے انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ملبوسات 21 سے 23 ستمبر کو متوقع ہیں۔ چین ـ آسیان ایکسپو (نایننگ میں) اور 18 ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل فیئر، دونوں آن لائن سرگرمیاں بھی اسی سال کے دوران متوقع ہیں۔ پاکستان کے ماہرین اکتوبر میں چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں 25 ویں چائنا سی فوڈ اینڈ فشریز ایکسپو میں  شرکت کریں گے۔ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE)  ایک آن لائن ایونٹ نومبر میں منعقد کرے گی ۔ ایک پاکستانی وفد کی مارچ 2022 میں چین میں انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی فیبرک میں شرکت متوقع ہے۔آن لائن چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ (کینٹن میلہ) مارچ 2022 میں ہوگا۔ جوتے اور  چمڑا سے متعلق  ایک تقریب جون 2022 میں   چین   کے شہر گوانگ زو   میں  فیزیکلی منعقد ہو گی  جس  کی صحیح تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق بین الاقوامی نمائشوں کے سالانہ کاروباری منصوبے کو چین اور افریقہ کے علاقوں پر زیادہ توجہ دینے کی وزارت تجارت کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دی گئی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles