En

چین  اور پاکستان سرویکل کینسر اسکریننگ ٹیکنالوجی کے استعمال میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 23, 2021

بیجنگ : چین اور پاکستان سی پیک کے تحت ہیلتھ کیئر میں لینڈنگ کی سرویکل کینسر اسکریننگ ٹیکنالوجی کے استعمال میں تعاون بڑھا ئیں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق لینڈنگ پاکستان میں سرویکل کینسر اسکریننگ پروگرام کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تشخیصی ٹیکنالوجی انجام دے گی جو سی پیک کے دائرہ کار میں ہے۔ چین پاکستان کے مابین ایم او یو کے مطابق لینڈنگ پاکستان میں 10 ہزار خواتین کے لئے سرویکل کینسر کی مفت اسکریننگ سروس مہیا کرے گی۔ اس کے علاوہ لینڈنگ بڑے شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیوں اور اسپتالوں میں سرویکل کینسر کی اسکریننگ لیبارٹریز قائم کرے گی اور پورے پاکستان میں لوگوں کی خدمت کیلئے سرویکل کینسر کے اسکریننگ پلیٹ فارم قائم کرے گی۔ چین کے میڈکل سائنس دان اور ووہان لینڈنگ میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ (لینڈنگ) کی چیئرپرسن ڈاکٹر سن سیاورونگ نے کہا کہ پاکستانی بہنوں کی خدمت کیلئے لینڈنگ کی سرویکلکینسر اسکریننگ ٹیکنالوجی کا استعمال میری زندگی کو قابل قدر بناتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کچھ 45 ملین ایسی خواتین ہیں جنھیں پاکستان میں سرویکل کینسر کی اسکریننگ کی ضرورت ہے۔ تاہم ، اسکریننگ کی موجودہ کوریج حکومت کے ہدف سے بہت دور ہے۔ ووہان یونیورسٹی کے کل 26 پاکستانی طلباءنے جولائی 2021 میں چین کے صوبہ ہبی میں ووہان لینڈنگ میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی ، لمیٹڈ سے متعلقہ تربیت حاصل کی۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے حال ہی میں لینڈنگ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہسرویکل کینسر کی نگرانی میں پیشہ ور افراد اور لیبارٹریوں کی کمی ایک عام مسئلہ ہے۔ سن نے کہا لینڈنگ کی اعلی معیار کی اور کم قیمت والی سرویکل کینسر کی اسکریننگ سروس پاکستان میں ان مسائل کا حل فراہم کر سکتی ہے کیونکہ ہم نے چین کے دیہی علاقوں میں کامیابی کے ساتھ عمل کیا ہے۔ سن کے مطابق روایتی طور پر ایک ڈاکٹر مائکروسکوپ کے ذریعہ ایک دن میں اوسطا 100 سیل کے نمونے اسکرین کرسکتا ہے۔ اب لینڈنگ کا روبوٹ ایک دن میں کم از کم 35000 نمونوں کی اسکریننگ کرسکتا ہے۔سن نے کہا کہ لینڈنگ کی جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کلاوڈ ٹیکنالوجی سے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی خدمت کرسکتی ہوں ، جس سے مجھے فائدہ ہوتا ہے۔ ووہان لینڈنگ میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سن سیاورونگ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزراءکو جون 2019 میں سر وئیکل کینسر کی اسکریننگ کے لئے اے آئی کی مدد سے تشخیصی ٹیکنالوجی کے ذریعہ لاکھوں خواتین کی خدمات انجام دینے کے کارنامے پر بریفنگ دی۔ لینڈنگ کی اے آئی سے چلنے والی اور کلاو¿ڈ بیسڈ سرویکل کینسر اسکریننگ پلیٹ فارم ڈاکٹروں کے مقابلے میں زیادہ درست اسکریننگ بھی فراہم کرسکتا ہے تاکہ بروقت علاج کیا جاسکے۔ سن نے کہا ایک ڈاکٹر اور خواتین کی حیثیت سے میں جانتی ہوں کہ تشخیص صرف امتحان کا نتیجہ نہیں ہوتا ، کیونکہ یہ عورت کی زندگی اور کنبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق ہے۔ سن نے سی ای این کو بتایا چین کے آہنی بھائی پاکستان کو اس طرح کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ سروس کی ضرورت ہے۔ میں اس کے ساتھ مدد کرسکتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستانی خواتین کو اس بیماری سے بچاو¿ اور اس کے علاج میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف زیادہ خواتین کو فائدہ ہوگا ، بلکہ صحت کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی پاکستان میں ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ سن نے کہا میں صحت سے متعلق تعاون ، سی پیک اور چین پاک دوستی کے تحت عوام سے عوام کا تبادلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ اب تک پاکستان کی وزارت صحت نے لینڈنگ سرویکل کینسر اسکریننگ پروگرام کو نافذ کرنے کے لئے چار اسپتالوں کا انتخاب کیا ہے۔ سن نے بتایا اس سال کے آخر تک ا یک اور ہسپتال شامل ہوجائے گا۔ 2022 کے آخر تک پاکستان کے مکمل طور پر 19 اسپتالوں میں لینڈنگ کی جائے گی۔ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئےجولائی 2021 میں ووہان یونیورسٹی کے کل 26 پاکستانی طلبا ووہان میں مقیم لینڈنگ میں متعلقہ تربیت لے رہے ہیں۔ لینڈنگ کی سرویکل کینسر اسکریننگ ٹیکنالوجی چین کے متعدد صوبوں بشمول ہوبی ، یونان اور شانسی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے منسلک کچھ ممالک اور خطوں میں میں کامیابی کے ساتھ استعمال کی گئی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles