En

چینی ویٹرنری کالج اور ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے مابین مفاہمتی  یاداشت پر دستخط

By Staff Reporter | China Economic Net Jul 14, 2021

بیجنگ: شنڈونگ وکیشنل انیمل سائنس اینڈ ویٹرنری کالج  نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی (پی ایم اے ایس ـ اے اے  یو  آر) کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے زریعے  تعاون  کے ایک  معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ منگل کو چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  باہمی تعاون فریم ورک کے تحت  دونوں فریق طلبہ اور اساتذہ کے مطالعے، انٹرن شپ، تربیت اور تحقیق  کیلئے تبادلہ کریں گے۔ مشترکہ لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ دونوں اطراف میں جانور پالنے اور ویٹرنری دوائیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ اس تعاون سے چین سے پاکستان میں پولٹری فارمنگ اور ویٹرنری میڈیسن کے سلسلے میں کچھ جدید طریقہ کار متعارف کروانے اور درس و تحقیق میں باہمی تعلیم کو آسان بنانے کی امید ہے۔ آن لائن اور آف لائن طلباء اور تعلیمی تبادلے اگلے سمسٹر میں شروع ہوں گے۔ نئی  ویٹرنری  ٹیکنالوجی سے متعلق سیمینار بھی اس منصوبے میں شامل  ہیں۔ ویٹرنری میڈیسن اور فوڈ سیفٹی کے معیار پر باہمی شناخت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ کالج ''بیلٹ اینڈ روڈ'' انیشی ایٹو کے تحت کچھ کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان میں انسداد کورونا  اور انسداد بیماریوں کے پروگرام چلا رہا ہے۔ مثال کے طور پر  دوطرفہ ویٹرنری انٹرپرائزز اور سرکاری حکام کی حمایت کے تحت  کالج  منہ کھر  کی بیماری سے پاک (ایف ایم ڈی فری) زون اور ریسرچ سنٹر  برائیمویشیوں کی  صحت مند افزائش نسل، مشترکہ تحقیق، ترقی، رجسٹریشن اور لائیوسٹاک اور پولٹری ویکسین اور ویٹرنری دوائیوں کی تشہیر، اور معیار کی باہمی شناخت کیلئے        تعمیر میں حصہ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔  چین پاکستان ووکیشنل  ٹرینگ سنٹر  کاروباری ملازمین کے لئے مہارت کی تربیت، معاشرے  کے لئے غربت میں کمی کی تربیت، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تعلیم سے متعلق تربیت، طلباء کے لئے تعلیمی تعلیم، اور پیشہ ورانہ تعلیم کی تحقیقات کے لئے پائپ لائن میں ہے۔  ایرڈ یونیورسٹی کے  چانسلر   پروفیسر ڈاکٹر قمر الز زمان  نے کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کی تاریخی بنیاد کو تسلیم کیا اور طلبا کے تبادلے، اساتذہ کے مواصلات، تکنیکی تربیت، اور درس وسائل  کے اشتراک میں باہمی تعاون کی توقع کا اظہار کیا۔ آن لائن میٹنگ میں  کالج کی  پارٹی کمیٹی کے صدر اور ڈپٹی سکریٹری لی  سوے تائی  نے بھی شرکت کی۔ ا نہوں نے بین الاقوامی مواصلات میں کالج کے نتیجہ خیز نتائج کا جائزہ لیا۔ 2018 میں، کالج نے پاکستانی ازرعی  یونیورسٹی  فیصل آباد کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان میں ایک کیمپس طلبہ اور کارپوریٹ ملازمین کو تربیت فراہم کررہا ہے۔ اس سال کے شروع میں  اس نے لائیوسٹاک اور ویٹرنری میڈیسن اور دوائیوں کے بارے میں پاکستانی ماہرین کے ذریعہ علمی لیکچرز کا انعقاد کیا۔ اب  چونکہ یہ کالج تیزی  سے  عالمی سطح پر جانے  کے سفر پر گامزن  ہے، اس لئے وہ تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں  کا  کھلے دل کے ساتھ علمی اور تحقیقی تعاون کے لئے خیرمقدم کررہا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles