En

چینی کمپنی زونگ کی مدد سے پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 100 ملین تک پہنچ گئی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 5, 2021

اسلام آباد(گوادر پرو ) چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی  سی ایم پاک (زونگ)   براڈ بینڈ  کی  اہم کمپنیوں  میں سے ایک کی حیثیت سے  پاکستان میں براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد  100 ملین  کیساتھ تاریخی سطح پر  پہنچ گئی ہے۔ گوادر پرو  کے مطابق  پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے کہا ہے کہ معاون  حکومتی پالیسیاں ، ٹیلی کام آپریٹرز کے مابین موثر مقابلہ اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور ان کے استعمال کے لئے پی ٹی اے کی وابستگی کی وجہ سے  پاکستان میں براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد  100 ملین   کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ۔  پی ٹی سی ایل  سمیت چاروں  نیشنل سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) ، ایس سی او اور فکسڈ لائن براڈبینڈ آپریٹرز  کے مجموعی طور پر   اب 100 ملین سے ز ائد صارفین  ہیں۔   سی ایم پاک چائنا موبائل کی ملکیت  ہے ، جو پاکستان میں زونگ فور جی کے نام  سے  کام کر رہا ہے ، اور پاکستان میں سب سے تیز  موبائل سیلو لر آپریٹر ہے۔ پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سی ایم پاک (زونگ) کا پاکستان میں  سیلولر مارکیٹ  میں حصہ 22.6 فیصد ہے۔ سی ایم پاک چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن  کی  100 فی صد  ملکیتی کمپنی ہے جو 2007 میں پاکستان  آ ئی ۔ چاروں نیشنل سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کیبعد آ نے کے باوجود زونگ نے قلیل مدت کے اندر بڑی تعداد میں صارفین کو راغب کرنے کے لئے غیر معمولی نمو ظاہر کی ہے۔ فی الحال  سی ایم پاک 2 جی ، 3 جی اور 4 جی ٹیکنالوجیز کے ذریعہ پاکستانی مارکیٹ میں سیلولر موبائل وائس اور ڈیٹا سروس   فراہم کر رہی ہے  ۔پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 2012 کے بعد   تیزی سے بڑ ی    اس وقت  پاکستان  میں اس کے صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے کم   تھی   ، لیکن تھری جی سروسز کے بعد یہ تعداد 2014 میں 16 ملین اور 2021 میں 100 ملین ہوگئی۔پی ٹی اے کے مطابق آج پاکستان کی 87 فی صد  آبادی کو خطے میں  کم ترین  قیمت پر انٹرنیٹ / براڈ بینڈ سروس تک رسائی حاصل ہے۔اتھارٹی کے مطابق  براڈبینڈ 3 جی / 4 جی نیٹ ورکس پر اوسطا ڈاؤن لوڈ  سپیڈ 17.7 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ سپیڈ 11.3 ایم بی پی ایس (موبائل)   فراہم کر رہی ہے ، جو دیگر علاقائی ممالک  کی نسبت سب سے زیادہ ہے ۔موبائل ڈیٹا کی قیمتیں فی کس آ مدنی  کے حساب سے  0.70 فیصد  تک گر چکی ہیں ، جو اقوام متحدہ کے براڈبینڈ کمیشن کی دو فیصد سے بھی کم سفارشات کے مقابلہ سے بھی نیچے  ہیں  ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles