حبیب بینک بیجنگ برانچ آئندہ ماہ کام شروع کرے گی
بیجنگ ()حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)بیجنگ برانچ آئندہ ماہ اپنا کام شروع کرے گی اور مصنوعات اور سروسز مہیا کی جائیں گی ۔ یہ بات ایچ بی ایل بیجنگ برانچ کے ایک عہدیدار نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتا ئی ۔ چائنا بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کے بیجنگ آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس کا صدر دفتر بیجنگ برانچ کو 300 ملین آ ر ایم بی کے برابر کرنسی مختص کرے گا ، جوآ زادانہ طور پر ایکسچیج ہو سکے گی جس کا زرمبادلہ 200 آ ر ایم بی ملین سے کم نہیں ہو گا ۔ برانچ کے عہدیدار نے بتایا کہ چین میں ایچ بی ایل کے انتظامی بینک کی حیثیت سے بیجنگ برانچ جغرافیائی محل وقوع ، مارکیٹ وسائل اور انسانی وسائل اور چینی دارالحکومت کے فوائد کا مکمل استعمال کرسکتی ہے ، ہیڈ آفس کے لئے اسٹریٹجک ترقی کی ایک مضبوط بنیاد رکھے گی اور اس میں سرکاری کاروباری اداروں اور تنظیموں پر توجہ د ی جائے گی جبکہ برانچ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ وسعت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ بیجنگ برانچ چین میں ایچ بی ایل کی دوسری شاخ ہوگی کیونکہ اس نے پہلے ہی شمال مغربی چین کے سنکیانگ ییگور خودمختار علاقے کے شہر ارمچی میں آر ایم بی بزنس لائسنس کے ساتھ 2017 میں ایک برانچ کھول رکھی ہے۔ بیجنگ برانچ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ ایچ بی ایل نے ہمیشہ چینی مارکیٹ کو بہت اہمیت دی ہے اور اس کی بیرون ملک شاخیں بیلٹ اور روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ بہت زیادہ مطابقت رکھتی ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران چین نے مالیاتی شعبے کی طرف بہت ساری ابتدائی پالیسیاں نافذ کیں ، اور اس کی مالیاتی منڈی میں شفافیت کو مستقل طور پر بہتر کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ان پالیسیوں کے مستفید ہونے کے ناطے مجھے یقین ہے کہ ایچ بی ایل بیجنگ برانچ کا افتتاح بیجنگ میں مزید غیر ملکی اداروں کے لئے شاخیں قائم کرنے کے لئے ایک اچھی مثال قائم کرے گا۔ حبیب بینک پاکستان کا پہلا اور واحد بینک ہے جو کہ چین میں آر ایم بی پیش کرتا ہے۔ بیجنگ اور اروو مچی شاخیں چین میں ایچ بی ایل کے کاروبار میں منافع لائیں گی اور ان ممالک میں منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے مفادات کی پیش کش کرے گی جہاں ایچ بی ایل برانچ نیٹ ورک ہے۔
