En

چین،لانگ فانگ  میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 30, 2023

بیجنگ(گوادر پرو) چین کے لانگ فانگ کے اسکل انٹرنیشنل آرٹس سینٹر میں پاکستان کےقومی پویلین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ پویلین ملک کی مصنوعات، ثقافتی ورثے اور اقتصادی صلاحیت کے تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔

پویلین کا اعنوان "ابھرتا ہوا پاکستان" ہے اور اس کا مقصد چین میں اقتصادی ترقی اور روایتی مصنوعات کے لیے پاکستان کی لگن کو ظاہر کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے شرکت کی، اور پویلین میں متعدد اشیاشامل ہیں، جن میں ایک روایتی پاکستانی ٹرک سے لے کر پیچیدہ نقشوں سے مزین دستکاری مصنوعات اور ملک کے بھرپور تنوع کو اجاگر کرنے والی ثقافتی اشیا شامل ہیں۔

سفیر کے مطابق یہ لانگ فانگ کا پہلا قومی پویلین ہے۔
انہوں نے کہامجھے پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، اور پاکستان پہلا ملک ہے جس نے سکل انٹرنیشنل آرٹس سنٹر میں اپنا قومی پویلین قائم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ گزشتہ سال اس مرکز میں منائی گئی تھی، اور کوویڈ 19 کی وبا کے باوجود یہ تقریب شاندار کامیابی تھی، جس نے تقریباً 10,000 زائرین کو راغب کیا اور یہاں پاکستان نیشنل پویلین کے قیام میں اپنا حصہ ڈالا۔ ان کا خیال ہے کہ پویلین یہاں لاکھوں زائرین کو راغب کرے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles