En

ہاتھ کی لکھائی سے تیار کردہ پاکستانی اینی میٹڈ فلم  "دی گلاس ورکر" چینی سامعین میں مقبول

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 6, 2023

 بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) ہاتھ کی لکھائی سے تیار کردہ پاکستانی اینی میٹڈ فلم "دی گلاس ورکر" کی نمائش نے نے چینی سامعین کو سحرزدہ کردیا کیونکہ اسے 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور اسے یوٹیوب کی طرز کی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بلی بلی پر 5 ہزار سے زائد کمینٹس ملے ۔ اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہے۔ 

 
ایک صارف نے لکھا کہ یقین نہیں ہوتا کہ یہ ویڈیو پاکستان سے آئی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ حیران کن حد تک اعلیٰ معیار کی فلم ہے اگر کامیاب ہوئی تو پاکستانی ثقافتی صنعت میں انقلاب برپا کردے گی ۔ 
چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، اینی میٹڈ فلم کے ڈائریکٹر اور کراچی میں قائم مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے بانی عثمان ریاض نے کہا کہ وہ فلم کو ملنے والے ردعمل پر بے حد خوش ہیں چین میں ناقابل یقین سامعین اور اینیمیشن کے حامیوں کے ساتھ فلم کا اشتراک حیرت انگیز ہوگا۔
عثمان چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ انہوں نے 2015 میں فلم پر کام شروع کیا یہ ایک مشکل عمل تھا۔ ایک سال کی محنت اور تیاری کے بعد 2016 میں اینی میشن بنانے کئے کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے ایک لاکھ 16 ہزار امریکی ڈالرز جمع کئے تاکہ 2018 میں اپنے اسٹوڈیو سے فلم کا پروٹو ٹائپ ریلیز کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی سال فلم کی کہانی کو ختم کرکے نئی کہانی لکھی گئی اور جاپانی آرٹس کی مدد سے اسے مکمل کیا گیا۔ 
عثمان نے بتایا ہے کہ جب یہ تیار ہوکر سامنے آیا تو وہ بہت پرجوش اور خوش تھےاور اس کو جو پذیرائی ملی وہ بھی قابل تعریف ہے کیونکہ یہ ایک بہت ہی غیرمعمولی فلم ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ہم کچھ ایسا بنا سکتے ہیں جو اتنا اچھا ہو جو دوسروں کو متاثر کرسکے۔ 
یہ رواں سال عالمی تھیٹر میں ریلیز کے لئے تیار ہے ۔ دی گلاس ورکر ونسنٹ نامی ایک نوجوان لڑکے کے کہانی ہے جو شیشہ سے اشیاء بنانے بارے بہت پرجوش ہے اور اس کام میں مہارت کے خواب دیکھتا ہے ۔ وہ ایک امیر اور طاقتور تاجرکی ملکیتی شیشہ فیکٹری میں کام کے دوران فیکٹری کے مالک کی بیٹی ایلیز کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ ان کا یہ رومانس معاشرے کی طبقاتی تقسیم کے سبب بہت پیچیدہ ہوجاتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles