En

بلاک چین میں پاکستان چین تعاون ایجنڈے میں سرفہرست ہے، سربراہ پی بی آئی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 3, 2023

 

بیجنگ ( چائنہ اکنامک نیٹ )چین بلاک چین انڈسٹری میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے اور پاکستان میں آگے بڑھنے کا اعلیٰ جذبہ ہے، اس لیے ہم اپنی مصنوعات تیار کرنے کے لیے علم اور انسانی وسائل کے اشتراک کے لیے ان بنیادوں پر تعاون کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ (PBI) کے بانی اور سی ای او احمد منظور نے چائنہ اکنامک نیٹ ( سی ای این )کو ایک انٹرویو میں کیا ۔

انہوں نے کہا بلاک چین میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے، پی بی آئی نے جنوری میں چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک تحقیقی شاخ ہے، جس میں پاکستانی طلباءاور پریکٹیشنرز کے لیے آن لائن تربیتی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

منظور کے مطابق اس معاہدے کا مقصد چینی بلاک چین ماہرین کے ساتھ بلاک چین انڈسٹری، ٹیکنالوجیز اور پالیسیوں میں تربیت فراہم کرنا اور مستقبل کے بلاک چین منصوبوں کے لیے صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق پاکستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کو ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اس کے مطابق ڈھالنے میں مدد کے لیے پہلا بنیادی سطح کا کورس شروع کریں گے۔

یہ معلوم ہوا ہے کہ کورس کے بعد تربیت حاصل کرنے والوں کو ایک تربیتی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جو سی اے آئی سی ٹی کے ذریعے تعمیر کردہ بلاک چین انفراسٹرکچر اینڈ فیسیلٹی (BIF) پر ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ اور ذخیرہ کیا جائے گا۔

 صنعت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، منظور نے سی ای این کو بتایا کہ پی بی آئی پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے لیے ایک روڈ میپ شائع کرے گا۔ ہم اپنی قوم کو پراجیکٹ مینجمنٹ نیشن سے پروڈکٹ مینجمنٹ نیشن میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک مستقبل میں آنے والی ٹیکنالوجیز پر مل کر کام کریں گے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles