En

چین میں سیاحت کی بحالی،پاکستان کے لئے مثبت پیغام

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 30, 2023

اسلام آباد (گوادر پرو) چین کی سیاحت کا آغاز پاکستان کے لیے ایک بہت ہی مثبت علامت ہے۔ پاکستان نے چینی زائرین کے استقبال کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں، ان خیالات کا اظہار  پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کیا۔

8 جنوری 2023 سے، چین نے کووڈ 19 کے انتظامی اقدامات کو کلاس  اے  سے بی  تک کم کرنے  کے بعد باہر جانے والی سیاحت کو دوبارہ شروع کیا۔ سٹریپ (Ctrip)کی جانب سے جاری کردہ 2023 کے موسم بہار کے تہوار کے سفری خلاصے کی رپورٹ کے مطابق، چینی سیاحوں کے ملکی اور غیر ملکی سفری آرڈرز  میں گزشتہ سال کے   موسم بہار  کے تہوار کے مقابلے میں چار گنا اضافہ ہوا۔ 

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے پڈونگ پسنجر سروس سینٹر کے ڈپٹی جنرل منیجر کن یی نے کہا موسم بہار کے تہوار کی سیاحت کی مقبولیت صرف ایک آغاز ہے، اور چینی سیاحتی منڈی میں اس سال قابل ذکر بحالی دیکھنے کو ملے گی۔  ایشیا پیسیفک خطے کے اندر بین الاقوامی پروازیں دوسرے خطوں کے لیے بین البراعظمی پروازوں کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہوں گی، ہم اپنے بین الاقوامی راستوں کو بتدریج وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ یہ سال پاکستان اور چین کے سیاحتی تبادلوں کا سال ہے۔ ہم اس پر پوری توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس وہ سب کچھ ہے جو اسے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک بننے کے لیے درکار ہے،  حکومت پاکستان نے بھی سیاحت کو ایک اہم ترجیح کے طور پر  شامل  کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سال دونوں پڑوسیوں کے درمیان سیاحت سے متعلق متعدد سرگرمیاں ہوں گی۔

  غلام نے مزید کہا تمام ثقافتی تہواروں کے ساتھ روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کے کچھ سیاحتی مقامات کی نمائش کی جائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے چینی بھائی اور بہنیں پاکستان میں ہمارے جدید برانڈز سے پاکستانی کھانوں اور فیشن کا تجربہ کریں۔ ہم چین سے پاکستان اور اس کے برعکس سفر کی سہولت کے لیے ایک مکمل گائیڈ بک لے کر آئیں گے۔ 

 آفتاب الرحمان رانا نے کہا ہم نے جنوب سے مشرق سے شمال تک نئی شاہراہیں،    اور سائیڈ سڑکیں دیکھی ہیں  اور سیاحت کے فروغ کے لیے سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔  انہوں نے اس اہم کردار پر زور دیا جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان کی سیاحت کو تبدیل کرنے میں ادا کیا ہے۔  سی پیک نے نہ صرف پاکستان کے مختلف کاروباری مراکز اور شہروں تک رسائی کو بہتر بنایا بلکہ مختلف سیاحتی مقامات تک رسائی کو بھی آسان بنایا۔ بہتر رسائی کے ساتھ آنے والے سالوں میں بہت سی نئی پیشرفتیں ہوں گی، جن میں سی پیک  کے راستوں پر سیاحتی زون، نئے ہوٹلز اور سیاحتی مقامات کا قیام شامل ہے۔

غلام نے یہ بھی  کہا کہ جیسے ہی  سی پیک  اپنے اعلیٰ معیار کی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، مزید شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور سفر کی ضرورت ہے۔ سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کی بہترین مثال ہے۔ ہم ہائی ویز بنا رہے ہیں جو پاکستان کو شمال سے جنوب،   کراچی اور بندرگاہوں سے جوڑے گی، اور بہت جلد ایک ریلوے منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔

 غلام نے اعتماد سے کہا ہمارا اتنا طویل، برادرانہ، شاندار رشتہ ہے، اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ میرے خیال میں کوویڈ 19 کی وبا کے بعد بحالی کے ساتھ، چینی لوگ اپنے گھروں سے نکلنے اور پاکستان کا سفر کرنے کے منتظر ہوں گے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles