En

صنعتی منتقلی پاکستان اور چین کے دونوں کے مفاد میں ہے،پاکستانی وزیر

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 27, 2022

اسلام آباد (چائنا اکنامک نیٹ)سی پیک اور  ایف ٹی اے سے فائدہ اٹھاتے  ہوئے   پاکستان اپنی صنعت کو اپ گریڈ کرنے اور پائیدار پیداوار حاصل کرنے کے لیے چینی سرمایہ اور ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتا ہے  اور یہ پاکستان میں مزید اشیاء بھی تیار کر سکتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار  پاکستان کے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے  چائنا اکنامک نیٹ کو خصوصی انٹرویو  میں کیا۔ انہوں نے چینی مارکیٹ سے ضروریات کے حوالے سے کہا کہ ہماری وزارت اس کا بہت قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ 
 
 وزیر نے سی ای این  کو بتایا کہبہت سی ملازمتیں اس وقت چین سے پاکستان سمیت  ان ممالک میں منتقل کی جا رہی ہیں جہاں سستی لیبر دستیاب ہے، اگر آپ دوسرے ممالک سے اس کا موازنہ کریں تو پاکستان میں لیبر بہت سستی اور ہنر مند ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ 
 
 سید مرتضیٰ محمود نے کہاآپ نے دیکھا ہو گا کہ حالیہ برسوں میں ویتنام میں بہت زیادہ صنعت کاری ہوئی ہے۔ اس کی ایک وجہ ان کی سستی مزدوری ہے۔ اس طرح ہمیں۔ صحیح   اور طویل مدتی پالیسیاں بنا کر پاکستان کی صلاحیت کو ایک بہترین سطح تک لے جانا ہے ۔
 
جیسا کہ وزیر نے کہا  پاکستان اور چین دونوں کے تقابلی فوائد ہیں اور صنعتی منتقلی کے ذریعے دونوں فریق باہمی فا ئدہ  حاصل کر سکتے ہیں جیسا کہ   سی پیک  دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہت بہتر ہو گیا ہے، اس لیے پاکستان کی طرف اعلیٰ معیار کے سرمایہ کاری کے منصوبے متوجہ ہوئے، جس سے اس کی معیشت کو مضبوط ترقی کا محرک ملا۔
 
  انہوں نے کہا لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگ اپنی پالیسیوں کو بہتر بنائیں۔ حکومت کا کام حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ ہمیں اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
 
سید مرتضیٰ محمود نے چائنہ اکنامک نیٹ  کو بتایا مثال کے طور پر خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز (EPZs) پاکستان میں بنائے گئے  لیکن یہ ضروری ہے کہ ہماری پالیسیاں وقت کے  مطابق  تیار ہوں۔
 
 وزیر نے مزید کہاہم اپنی پالیسیوں کا موازنہ دوسرے ممالک سے کر رہے ہیں، خاص طور پر چین، جس نے اپنی ای پیز اور  خسوصی اقتصادی زونز کی پالیسیاں دی ہیں۔ اگر ہم ماحول بناتے ہیں اور صحیح پالیسیاں دیتے ہیں  تو پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے، اور مجھے یقین ہے  باہر سے صنعت پاکستان منتقل ہو جائے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles