جی پی اے نے نیویگیشن چینل ڈریجنگ کی دیکھ بھال کے لئے ٹینڈر جاری کردیا
گوادر (گوادر پرو) گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) نے ''نیویگیشن چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ'' اور ''چھوٹی ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000 انجنوں کی فراہمی'' کے لیے متعلقہ شعبوں میں کافی تجربہ رکھنے والی فرموں اور ٹھیکیداروں کو مدعو کیا ہے۔
گوادر پرو کے پاس دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی طور پر مستحکم اور اہل ٹھیکیدار مقررہ ٹینڈر کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ''نیویگیشن چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ'' کے ٹھیکوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلی وضاحتوں، شرائط اور ضوابط پر مشتمل ٹینڈر دستاویزات جی پی اے ہیڈ آفس گوادر میں زیر دستخطی دفتر اور جی پی اے کیمپ آفس کراچی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اہل بولی دہندگان اپنی تکنیکی اور مالیاتی تجاویز الگ الگ سیل بند لفافوں میں تمام متعلقہ تفصیلات اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ 11 نومبر 2022 کو صبح 11 بجے تک جی پی اے کیمپ آفس، بنگلہ نمبر 15 سی سائیڈولا، بلیک ہاؤس روڈ، سول لائنز، کراچی میں جمع کرا ئی جا سکتی ہیں جہاں پر بولی دہندگان یا ان کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔ نامکمل یا مشکوک بولیاں مسترد کر دی جائیں گی۔
جی پی اے نے متعلقہ فیلڈ میں کافی تجربہ رکھنے والی فرموں /ٹھیکیداروں کو بھی مدعو کیا ہے، جو مالی طور پر مستحکم ہیں اور ''چھوٹی ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000 انجنوں کی سپلائی'' کے لیے مقررہ ٹینڈر دستاویزات کے مطابق اہل ہیں۔
اہل ٹینڈر دہندگان اپنی تکنیکی اور مالیاتی تجاویز الگ الگ سیل بند لفافوں میں تمام متعلقہ تفصیلات اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ دفتر میں 25 اکتوبر 2022 کو صبح 11 بجے کراچی میں جمع کرئیں۔
دونوں ٹینڈرز میں، کل پراجیکٹ لاگت کا 2 فی صد بیانیہ مالیاتی تجویز کے ساتھ پے آرڈر/بینک ڈرافٹ کی شکل میں منسلک ہونا چاہیے، جو جی پی اے کے لیے جاری کیا گیا ہے جس کے بغیر بولی پر غور نہیں کیا جائے گا۔
اس کا طریقہ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے رول 36(b) کے تحت سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے ہوگا۔