ننگ شیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 1.75 ملین یوآن کا عطیہ
بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) چین کے خود مختار علاقے عوامی حکومت ننگ شیا ہوئی نے حکومت پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے 1.75 ملین یوآن مداد کا اعلان کیا ہے۔ امدادی اشیاء میں خیمے اور کمبل شامل ہیں جن کی پاکستان میں فوری ضرورت ہے۔
امدادی سامان کے اجرا کی تقریب 28 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی گئی۔ اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن لی ڈونگ شینگ اور سی پی سی ننگ شیا کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جیانگ جیانگ، چینی پیپلز ایسوسی ایشن آف فرینڈ شپ ود فارن کنٹریزکے نائب صدر، لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین اور نینگ شیا کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل بائی یوزن نے شرکت کی۔ عوامی جمہوریہ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق سمیت سفارتخانے کے دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس کا اعلان گزشتہ ہفتے سفیر معین الحق کو لکھے گئے ایک خصوصی خط میں کیا گیا تھا جس میں ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کی عوامی حکومت کے خارجہ امور کے دفتر نے کہا تھا۔
سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لی ڈونگ شینگ نے کہا کہ سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور آئرن برادر کی حیثیت سے چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ سیلاب زدگان کی جلد بحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لی نے ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر حق نے ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کی عوامی حکومت کی طرف سے پیش کردہ فوری امداد کو سراہا۔ اس بات کو دہراتے ہوئے کہ دونوں ممالک ماضی میں ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں، حق نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کو چین کی امداد نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی منفرد نوعیت کو ثابت کیا ہے۔
چینی پیپلز ایسوسی ایشن آف فرینڈشپ ود فارن کنٹریزکے نائب صدر جیانگ جیانگ اور لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حالیہ سیلاب میں املاک اور جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کی عوامی حکومت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے فراخدلانہ عطیات پر شکریہ ادا کیا۔