En

چینی، پاک یونیورسٹیاں فوڈ سیکیورٹی اور پلانٹ بائیوٹیکنالوجی کیلئے  ریسرچ سینٹر بنائیں گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 23, 2022

 لین ای  (چائنا اکنامک نیٹ)   ایک چینی ریسرچ  یونیورسٹی اور ایک پاکستانی یونیورسٹی مشترکہ طور پر فوڈ سیکیورٹی اور پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی پر ایک تحقیقی مرکز  قائم کریں گی  ۔ ان خیالاے کا اظہار   لین ای یونیورسٹی کے کالج آف لائف سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر وانگ ڈی پینگ نے ئنا اکنامک نیٹ (سی ای این)  کویک خصوصی انٹرویو کیا۔
  
ڈاکٹر وانگ نے سی ای این کو بتایا کہ یہ تحقیقی مرکز چین کی   لین ای  یونیورسٹی اور پاکستان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے درمیان دستخط  کی  جانے والی مفاہمتی  یادداشت (ایم او یو) کا حصہ ہے۔
 
ایم او یو کے تحت لین ای  یونیورسٹی میں قائم کیے جانے والے ریسرچ سینٹر اور لیبارٹریز میں بائیو ٹیکنالوجی، ایگرانومی اور فوڈ سائنسز کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔
 
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق متعلقہ یونیورسٹیوں کے محققین کو ریسرچ سینٹر میں کام کرنے اور طلباء   کی نگرانی کے لیے بھی بھرتی کریں گے۔
 
باہمی مفادات کی تحقیق کے لیے دو مشترکہ تحقیقی گروپ بنائے جائیں گے، ایم او یو میں کہا گیا ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کا مشترکہ تربیتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔
 
حالیہ برسوں میں، چینی اور پاکستانی محققین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے بگڑتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر تحقیقی منصوبے شروع کیے ہیں۔
 
گزشتہ سال ڈاکٹر وانگ نے پاکستانی اور ترکیہ کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر اور کلائمیٹ ریسیلنٹ فصلوں پر چار انگریزی مونوگراف شائع کیے کیونکہ دنیا زراعت کی پیداوار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
  
 
ڈاکٹر وانگ نے کہا حال ہی میں، میں نے دو پاکستانی پروفیسروں کو چینی یونیورسٹیوں میں متعارف کرایا ہے،  اس طرح کا مزید تعاون بھی پائپ لائن میں ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles