چینی سولر کمپنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 12 ملین روپے نقد اور سامان کا عطیہ
بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) پاکستان کی شمسی توانائی کی پیداوار میں دیرینہ اور مضبوط شراکت دار معروف چینی سولر کمپنی زونرجی کارپوریشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے 100,000 یوآن کا عطیہ کیا۔
زونرجی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ چانگ بن چھونے پاکستانی سفیر معین الحق کو پاکستانی ایمبیسی بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چیک پیش کیا۔
متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنے اظہار افسوس کرتے ہوئے چانگ بن چھو نے کہا کہ ان کی کمپنی اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی پہلے ہی پاکستان کے مختلف حصوں میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 6.4 ملین روپے مالیت کے پورٹیبل سولر ڈیوائسز اور 2.4 ملین روپے کی خوراک کا سامان فراہم کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زونرجی کارپوریشن نے اس سے قبل وزیراعظم کووڈ ریلیف فنڈ کے لیے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا ہماری کمپنی طویل عرصے سے پاکستان کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے پرعزم ہے، اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے پانی کی کمی والے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے اسٹیشنوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو صاف پانی مہیا کیا جا سکے، ملتان کی بہادین زکریا یونیورسٹی کو سامان عطیہ ، بہاولپور، اور اسلامک یونیورسٹی ٹریننگ ریسورس سینٹر، اور طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے اس مشکل وقت میں زو نرجی کارپوریشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا۔
حق نے کہا کہ کمپنی نے بہاولپور قائد اعظم سولر پارک میں شمسی توانائی کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کے لیے چینی حکومت اور عوام کی حمایت اور یکجہتی کو مزید سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کے لیے چینی امداد نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی منفرد نوعیت کو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے صاف توانائی پیدا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنے پر کمپنی کی تعریف کی۔
