En

چائنا گیزوبا گروپ پاکستان کی  فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مدد کر رہا ہے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 8, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) چائنا گیزوبا گروپ کارپوریشن (سی جی جی سی) نے پاکستان میں اپنی کمپنی کے عملے کے درمیان عطیہ کی مہم شروع کی اور تباہ کن سیلاب  جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر چھوڑ دیا ہے کے بعد پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 1.3 ملین روپے کا امدادی سامان فراہم کیا۔ 

 چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ پاکستان برانچ کے جنرل منیجر ہانگ نا نے عطیہ کی تقریب میں کہا ہم یہاں تقریباً 15 سال سے کام کر رہے ہیں  اور پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے۔ ہمیں آفت کا شکار اپنے آ ہنی  بھائیوں اور بہنوں کے لیے گہرا افسوس ہے، اور ہم ان کی مدد کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں فراہم کریں گے۔

کمپنی نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر سڑکوں اور پلوں کو بچانے کے لیے بھی کام کیا   جو کہ 25 اگست کو مانسہرہ ضلع کی وادی کاغان میں  ایس کے  ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب اچانک بارش کے طوفان کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئے تھے۔
 

 پروجیکٹ کے عملے نے گوادر پرو کو بتایا ایس کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے آس پاس کے درجنوں پلوں کو مختلف درجات کے سیلاب سے نقصان پہنچا، جس سے مسافروں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس صورتحال کے بارے میں جاننے کے بعد ہم نے پیشہ ور افراد کے زریعے  پلوں پر حفاظتی معائنہ کرنے کا بندوبست کیا اور پلوں کی بروقت مرمت کے لیے سائٹ پر تعمیراتی سامان اور مواد فراہم کیا۔

جولائی کے اوائل میں، قراقرم ہائی وے کے کئی حصے جو شمالی پاکستان میں ایک اہم مواصلاتی سٹرک  ہے،   طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودوں  کے بہاؤ سے چٹانیں گرنے کی وجہ سے منقطع ہو گئے تھے، جس سے مقامی لوگ اندرونی طور  پر  پھنس گئے تھے۔
 

بروقت ٹریفک کو بحال کرنے اور امدادی سامان کی ہموار نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے، چینی انجینئرز نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کی مدد کی تاکہ قراقرم ہائی وے کو جوڑنے والے اوچھر پل اور بیلی برج کی فوری مرمت کی جائے اور سڑک کو صاف کرنے کے لیے مکینیکل آلات اور انجینئرنگ کا سامان فراہم کیا جائے۔

اس مشکل وقت میں مزید چینی ادارے پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (APCEA) نے اپنے 28 رکن اداروں کے تعاون سے متاثرہ آبادی کو ریلیف اور بحالی فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ  2022  میں 15 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔ 

چین نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو مزید 300 ملین یوآن کا امدادی سامان فراہم کرے گا اور قدرتی آفات سے نجات کے تجربے کو شیئر کرے گا اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرے گا۔

 سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق پاکستان بھر میں تباہ کن سیلاب سے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید12   افراد  جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات  کی مجموعی تعداد  ا  بڑھ کر 1,355 ہو گئی ہے۔ حکام کے اندازے کے مطابق اس آفت سے تقریباً 33 ملین متاثر ہوئے ہیں جس نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور کم از کم 10 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles