En

سی آئی ایف ٹی آئی ایس، چینی مارکیٹ کے لئے پاکستانی تاجروں کی خواہشات میں اضافہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 4, 2022

بیجنگ  (چائنا اکنامک نیٹ)  اس ہار کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ پہلے والے ہار سے زیادہ شاندار ہے۔ جی ہاں پاکستان سے سب پیارے! کوالٹی والے!'' پاکستانی زیورات کے سٹال کے سامنے ایک چینی خریدار کھڑا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ ویڈیو کال کر رہا ہے، اس نے اپنا موبائل پکڑا ہوا ہے تاکہ بوتھ میں چمکتے ہوئے جواہرات کو شوٹ کر سکے۔

یہ پہلا موقع ہے جب چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ( سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں پاکستان کا قومی پویلین قائم کیا جا رہا ہے۔  سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2022   نے ان پاکستانی تاجروں کے پھلتے پھولتے کاروبار کو دیکھا۔ اس پلیٹ فارم کے ساتھ، وہ چینی مارکیٹ کے لیے اپنی بڑھتی ہوئی خواہشات  کو پورا کر رہے ہیں۔

پاکستانی جیولر عقیل احمد چوہدری نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب میں سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں شرکت کر رہا ہوں۔ اس سال ہم بیجنگ مارکیٹ کے بارے میں مزید سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  وہ پاکستانی قیمتی پتھر کی فرم قسمو انٹر پرائزز پرائیویٹ  لیمیٹیٹڈ  سے ونزا(WINZA)کے بانی بھی ہیں۔  چین  میں شنگھائی  اس پاکستانی برانڈ کا پہلا پڑاؤ تھا، اس نے اپنے کاروبار کو پروان چڑھایا اور اب اگلی منزل آئندہ  سال ہم بیجنگ میں اپنا اگلا ریٹیل اسٹور کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

پاک لنک انٹرپرائزز کے سی ای او محمد کامل خان مسلسل دو سالوں سے میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے رپورٹر کو بتایا کہ اعلیٰ درجے کی پاکستانی دستکاریوں کی نمائش کے لیے ان کا اسٹال گزشتہ سال کے مقابلے بہت بڑا ہے۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس  2022   کے لیے اس نے مختلف نمائشی علاقوں میں دو اسٹالز کے لیے درخواست دی تاکہ چینی صارفین کو معیاری اونکس ہینڈی کرافٹس اور لکڑی کے نقش و نگار  کی  دستکاری دیکھائی  جاسکے۔

 2012 سے انڈسٹری  سے منسلک خان  نے کامیابی   کی کلید حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈیزائن خاص طور پر چینی صارفین کے لیے بنایا گیا ہے اور وہ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔

اسی طرح چوہدری جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے چین میں مقیم ہیں، چین میں کاروبار کرنے کی بات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم شنگھائی میں اپنا راستہ بنانے کے لیے ٹی مال(Tmall) اور جنگ ڈونگ (Jingdong)جیسی چینی ای کامرس کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں ڈیجیٹل ادائیگی چین میں ادائیگیوں کا مستقبل ہے۔ 

عقیل احمد چوہدری نے مزید کہا اس میلے میں بہت سے ممالک آرہے ہیں اور اپنی انتہائی بااثر مصنوعات اور  سروسز کی نمائش کررہے ہیں، اس لیے میں اسے چینی مارکیٹ میں مزید تلاش کرنے کا ایک اچھا موقع سمجھتا ہوں۔ عقیل احمد چوہدری نے مزید کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید دوطرفہ تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles