En

پاکستان جنو ب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک میں شامل ہو گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 26, 2022

کنمنگ (چائنا اکنامک نیٹ)  آم کے معیار کو فروغ دینے اور آم کی صنعت کو بحال کرنے کے مقصد میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) جنو ب  اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک (ایس ایس اے ایم این )میں شمولیت اختیار کرے گی،ایس ایس اے ایم این کا پہلا سالانہ اجلاس(آج)  ہفتہ 27اگست کو   چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں منعقد ہوگا۔
 
چائنا اکنامک نیٹ (سی ا ی  این)  کو  ایک تحریری انٹرویو میں   یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (وائی اے اے ایس) کے بین الاقوامی تعاون ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور  جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک  کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر چن ژیہوا  نے کہا کہ پی اے آر سی اور تین دیگر تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں نے مینگو نیٹ ورک میں شامل ہونے کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔
 
ڈاکٹر چن نے سی ای این  کو بتایا کہ تجاویز پر 16 بانی اراکین غور کریں گے۔ منظوری کا عمل آن لائن ہوگا۔ اجلاس سے پہلے اور اجلاس کے دوران بھی ووٹ ڈالے  جائیں گے اگر کچھ ممبر ادارے وقت پر ووٹ نہیں ڈالتے ہیں۔

   پی اے آر سی کے کوآرڈینیٹر ہارٹیکلچر   محمد ارشد اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں آم کی صنعت کا تفصیلی تعارف پیش کریں گے۔
 
ڈاکٹر چن نے کہا کہ پی اے آر سی کے علاوہ نئے ممبران میں ملائیشین ایگریکلچرل ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، مدھیش زرعی یونیورسٹی نیپال اور گوانگشی یونیورسٹی چین بھی شامل ہوں گے۔
 
ستمبر 2021 میں وائی اے اے ایس سمیت 16 بانی اراکین کے ذریعے قائم کیا گیا، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک (ایس ایس اے ایم این) کا مقصد اراکین کے درمیان مینگو انڈسٹری  کی صحت مند ترقی کو یقینی بنانا اور آم کے کاشتکاروں کو مزید آمدنی د لانا ہے۔

ایس ایس اے ایم این کا سالانہ اجلاس جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ایگریکلچرل سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات کو بڑھانے کے لیے تبادلے اور تعاون پر چھٹے سمپوزیم کا حصہ ہے، یہ چار روزہ فورم ہے جس کا مقصد جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی میں مواصلات اور تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles