En

"ایس سی او سمر" گالا ویک ،پاکستانی نوجوانوں کے لیے لامحدود مواقع

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 30, 2022

 

چنگ ڈاو (گوادر پرو) پاکستان کی آبادی کا ایک بڑای حصہ 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) پاکستان میں نوجوانوں کو بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے، ایس سی او نوجوانوں کو مکمل طور پر استعمال کرنے میں ملک کی مدد کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار چین میں پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری ڈاکٹر اویس ظفر نے جمعرات کو چین کے شہر چنگ ڈاو¿ کے علاقے جیاو¿ زو میں منعقدہ "ایس سی او سمر" یوتھ گالا ویک کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔


انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ تقریب بہت اچھی طرح سے منظم ہے اور ہمیں چینی منتظمین کی دوستی اور مہمان نوازی کا احساس دلاتی ہے۔ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ ،پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے نوجوانوں کے گروپوں کے درمیان روابط اور تبادلوں کو مضبوط اور انہیں سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گی ۔


اس موقع پر ایس سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لوگوینوف گریگوری نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک میں 800 ملین سے زیادہ نوجوان ہیں ، نوجوانوں کے کام کی فعال ترقی ایس سی او کے ایجنڈے میں ایک اعلی ترجیح ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبران کے بھرپور ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی تنوع سے استفادہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو علم سے روشناس کرنے، مواصلات کی مہارتیں فراہم کرنے اور اتفاق رائے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کرنے کی ہماری صلاحیت ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان بات چیت کی بنیاد ہے۔ 

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے شعبہ بیورو آف انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فینگ لیتاو نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنے، ان کی تربیت اور خدمت کرنے ، عوام سے عوام کے تبادلے اور ایس سی او کے نوجوانوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم کی تعمیر، اور ایس سی او کی ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان قریبی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ایک خاص بات کے طور پر، شنگھائی تعاون تنظیم کے عالمی ثقافتی ورثے کے مکمل مجموعہ کو سرکاری طور پر لانچنگ تقریب میں شائع کیا گیا۔

چین-ایس سی او ثقافتی تعاون منصوبوں کے معلوماتی وسائل کی بنیاد کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا اور ایک دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔ 
اسی دن، "مائی ہوم لینڈ" ایس سی او یوتھ انٹرنیشنل فوٹوگرافی نمائش کا آغاز ہوا۔ مزید یہ کہ نوجوانوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر "ایس سی او ممالک کے یوتھ میکر کا آغاز کیا، جس میں ایس سی او ممالک کے نوجوانوں کو میکرز کیمپ میں شامل ہونے اور ایس سی او ممالک کی مشترکہ ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی وکالت کی گئی۔

گالا ویک 6 اگست تک جاری رہے گا۔ اس عرصے کے دوران "ایس سی او سمر" کارنیول، راو¿نڈ دی لیک ریس اور پہلا "ایس سی او سمر" یوتھ او پی سیلنگ ٹورنامنٹ کی طرح " ایس سی او سمر" سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا ۔  

 چین کی ساو¿تھ ایسٹ یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو اور نانجنگ اینفینٹی انوویٹ ڈویلپمنٹ ٹیکنالوجی لمیٹیٹڈ کمپنی  کے شریک بانی اور سی ای او نے امید ظاہر کی کہ کہ اسی طرح کی مزید سرگرمیاں رابطے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کر سکتی ہیں،میں نے یہاں نیپال، ازبکستان اور ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے نمایاں نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان سے تحریک حاصل کی۔ انہوں نے کہا میں چین میں کاروباری ماحول سے پوری طرح لطف اندوز ہوں۔ شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کے لیے عظیم مواقع فراہم کرتی ہے اور میں نے چین میں جو کچھ سیکھا ہے اسے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گا ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles