En

چائنا پاکستان کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ایکسچینج سینٹر عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 29, 2022

شی جیاچوانگ(چائنا اکنامک نیٹ) چین اور پاکستان  چائنا پاکستان کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ایکسچینج سینٹر (سی پی سی ای ای سی ) کے قیام   کے زریعے مشترکہ طور پر آرٹسٹ صلاحیتوں کو تربیت  اور    ناقابل احساس  ثقافتی ورثے کا تحفظ کریں گے۔

سی پی سی ای ای سی   کا آغاز چین کی  ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس  اور پاکستان کی  یونیورسٹی آف ایجوکیشن  نے 9 جون 2022 کو مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 صدر یونیورسٹی آف ایجوکیشن  طلعت نصیر پاشا  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید  ہے  کہ سی پی سی ای ای سی  پاکستان اور چین کے درمیان گہرائی سے ثقافتی تبادلوں میں اضافہ کرے گا۔ 

  ہیبی  اکیڈمی آف فائن آرٹس (ایچ بی اے ایف اے) کے مطابق سی پی سی ای ای سی   کی بنیاد پر  وہ آر ٹسٹ  صلاحیتوں کی تربیت،  ناقابل احساس  ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت، آرٹسٹک سائنس ٹیکنالوجی کامیابیوں  کے  تبادلے  اور اساتذہ کی تربیت میں پاکستا ن کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 ایچ بی اے ایف اے کے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے نائب ڈائریکٹر ہاؤ جن لونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک توانائی،  سلامتی، معیشت میں تعاون کے علاوہ ثقافتی اور آرٹسٹ  تبادلوں اور مواصلات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔.

ہاؤ نے کہا سی پی سی ای ای سی کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور دونوں ممالک کے لیے فنی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ 

ہاؤ نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم  سی پیک  کے ترقی پذیر کورس اور فنون کے لحاظ سے پاکستانیوں کی تبدیلیوں کو ریکارڈ کریں گے۔ ہم چین اور پاکستان کے عوام سے عوام کے تعلقات میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس، فنون لطیفہ کی ایک کل وقتی انڈرگریجویٹ اکیڈمی ہے جس کے  11 تدریسی یونٹس اور 78 میجرہیں، جن میں فنون لطیفہ، ڈیزائن اور فلم اور ٹیلی ویژن    پرودکشن  شامل ہے۔ اس اکیڈمی نے قومی اینی میشن انڈسٹری کی بنیاد بھی رکھیہے۔ 2019 سے  ایچ بی اے ایف اے نے پاکستانی طلباء کو یہاں تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب کیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles