En

چین پاکستان کی مقامی سماجی ترقی میں مدد جاری رکھنے پر تیار ہے، ژاؤ لیجیان

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 28, 2022

بیجنگ (گوادر پرو) چین پاکستان کی مقامی سماجی ترقی اور  روزگامیں بہتری کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان کو شدید بارشوں کے خلاف چین سے نیا ریلیف پیکج موصول ہو رہا ہے سے متعلق  سوال  کے جواب میں کہی۔
 
انہوں نے کہا میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  مون سون کی وجہ سے  ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔

پاکستان کے اچھے دوست کے طور پر چین نے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق فوڈ پیکجز، بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے آلات اور دیگر انسانی امداد فراہم کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے۔


  ترجمان نے کہا ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد اس  تباہی سے نکلیں گے اوراز سرنو بحالی  کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپوں میں مقیم خاندانوں میں تقریباً 800 سے 1000 فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔

تقریباً 300 سولر پینلز بھی فراہم کیے گئے کیونکہ حالیہ بارشوں نے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں تباہ کر دی ہیں، جس سے لوگ کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہے۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 26 جولائی کو جاری کردہ تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق  14 جون سے اب تک پاکستان میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات کی وجہ سے مجموعی طور پر 337 افراد ہلاک اور 370 زخمی ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں بارشوں سے ہونے والے الگ الگ حادثات میں 104 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles