پاکستان کی چین کوچاول کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد اضافہ
بیجنگ(گوادر پرو) مالی سال22 -2021کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات سالانہ 9.73 فیصداضافہ کیساتھ277.56 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔ عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان چین کو ٹوٹا چاول فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے ۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ اس وقت ٹوٹا چاول، خاص طور پر ایری 6، ایری 9، اور نیم یا مکململڈ چاول چین کو برآمد کیے جانے والے چاول کی اہم اقسام ہیں جب کہ باسمتی اور دیگر اعلیٰ اقسام کو چینی مارکیٹ میں فروغ دینے کے لیے ابھی بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔
بدر نے کہا کہ گزشتہ سال چین نے پاکستان سے 437 ملین ڈالر مالیت کا 973,000 ٹن چاول درآمد کیا تھا۔ سات نئے پاکستانی چاول برآمد کنندگان کو منظور شدہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو 2021 میں بڑھ کر 53 ہو گئے ہیں ۔ چین نے پاکستانی چاول پر درآمدی پابندیوں میں نرمی کی جس سے چین کو چاول کی برآمد میں مدد ملی۔
ان کا خیال ہے کہ چند سالوں میں پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔
پہلے پانچ ماہ میں وٹا چاول،کموڈٹی کا کوڈ (10064080) تقریباً 42 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو گزشتہ سال کے 4.32 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 865.26 فیصد زیادہ ہے ۔ پاکستان کو موصول ہونے والے جی اے سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق نیم یا مکمل ملڈ چاول، کموڈٹی کوڈ (10063020) 132 ملین ڈالرتک پہنچ گیا۔
بدر الزمان نے کہا کہ پاکستان چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے روایتی اور خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے۔