En

1263 میگاواٹ کے پی ٹی پی ایل پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ 6 جولائی کو کمرشل آپریشن شروع کر ے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 2, 2022

اسلام آباد ( گوادر پرو) چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) نے پنجاب کے ضلع جھنگ میں 1,263 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا 7 روزہ قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔

 ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ 400 میگاواٹ کی گیس ٹربائن 1 (جی ٹی 1) 6 جولائی کو رکی ہوئی مشینوں کے ہیٹ اور کولنگ سے متعلق کچھ ٹیسٹوں کے بعد کمرشل آپریشن شروع کرے گی۔ اہلکار نے کہا کہ پلانٹ ابتدائی صلاحیت کے ٹیسٹ سے بھی کامیابی سے گزرا اور 400 میگاواٹ کی گارنٹی کے مقابلے میں 403 میگاواٹ کی صلاحیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ پہلے ہی قومی گرڈ سے منسلک ہو چکا ہے۔ 

سی ایم ای سی پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ (پی ٹی پی ایل) کی ملکیت والے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی ) کنٹریکٹ ہے۔ پی ٹی پی ایل نے اس سہولت کے لیے چین کے ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے ساتھ 12 سالہ آپریشنز اور مینٹیننس کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ دوسری گیس ٹربائن (جی ٹی 2) بھی مختلف ٹیسٹوں سے گزر رہی ہے اور توقع ہے کہ ایک ماہ میں کمرشل آپریشن کی تاریخ ( سی ا وڈی ) حاصل کر لے گی۔ اس کے علاوہ، سٹیم ٹربائن (پلانٹ کا تیسرا یونٹ) نصب کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مختلف پیچیدہ ٹیسٹوں اور کیمیائی صفائی کے طریقہ کار سے گزرنے کے بعد پانچ سے چھ ماہ میں کمرشل آپریشن شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مجموعی طور پر شروع ہونے کے مرحلے میں ہے۔

پلانٹ میں دو گیس اور ایک سٹیم ٹربائنز کے ساتھ ساتھ دو ہیٹ ریکوری سٹیم جنریٹرز ( ایچ آر ایس جیز) ہیں تاکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ پلانٹ میں ری لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی ) کو بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاے گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کو بیک اپ فیول کے طور پر استعمال کیا جاے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles