وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر کا ایک روزہ دورہ ،مقامی ماہی گیروں سے ملاقات
By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 25, 2022
اسلام آباد ( گوادر پرو ) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو گوادر بندرگاہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔
قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت صوبائی وزراءنے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
گوادر پورٹ کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم نے گوادر بزنس سینٹر میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کی۔ تقریب میں وزیراعظم نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ وزیراعظم نے جلسے سے بھی خطاب کیا۔
گوادر پرو کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کا ایک وفدبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا۔