En

سی پیک سے بلوچستان حکومت کی ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا،صوبائی وزیر خزانہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 23, 2022

کوئٹہ (گوادر پرو) صوبہ بلوچستان کے وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا  ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے صوبائی حکومت کی ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

 پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر نے پیش گوئی کی کہ  سی پیک کے منصوبے اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی سے مستقبل میں صوبے کے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

 سی پیک ٹیکس وصولی کو کئی گنا بڑھا  ے گا۔ بلوچستان میں شروع کیے جانے والے بہت سے میگا پراجیکٹس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، کاروبار (سرمایہ کاری کے نتیجے میں) ٹیکس فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ان میں ناگ واشک سڑک کا منصوبہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیموں کی تعمیر، واٹر سولر اسکیمیں، ہائی وے سیکیورٹی کے منصوبے، طلباء کو لیپ ٹاپ اور انٹرن شپ کی فراہمی اور جنوبی بلوچستان کے لیے ڈیم اور سڑکیں شامل ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں وزیر نے بتایا کہ حکومت نے تعلیم، روزگار اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی ہے ، 18 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چاغی اور تفتان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کل 8,000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جیسا کہ ریکوڈک پراجیکٹ میں مائننگ کمپنی نے اتفاق کیا تھا۔

کھیتران نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ریکوڈک سرمایہ کاری کے تنازع کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے اور وسیع اقتصادی وسائل اور روزگار کے مواقع لانے کے علاوہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ صوبے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles