پہلے چین پاکستان ''بیلٹ اینڈ روڈ'' ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹکس فورم کا انعقاد
جنان (گوادر پرو) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کو اپنی اسٹریٹجک اور اقتصادی پوزیشن کو بڑھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، یہ پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے پاکستان کو 2050 تک ”ٹاپ ٹین“ معیشتوں کی صف میں شامل ہونے میں مدد مل سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار پرنسپل اسکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، نسٹ ڈاکٹر اشفاق ایچ خان نے کیا
تحقیق تعاون اور مشترکہ خوشحالی'' کے اعنوان سے پہلے چین پاکستان ''بیلٹ اینڈ روڈ'' ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹکس فورم کا آغاز شیڈونگ جیاؤتونگ یونیورسٹی، کاشغر یونیورسٹی، اور پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کیا، ڈاکٹر اشفاق ایچ۔ خان نے سی پیک کو حقیقی معنوں میں علاقائی اقدام بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
علاقائی رابطہ علاقائی تعاون اور انضمام کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر اشفاق ایچ خان نے وضاحت کی کہ علاقائی رابطہ ایک نیا بز کا لفظ ہے اور یہ عالمگیریت کو فروغ دے سکتا ہے۔ ''چین کا بی آر آئی عالمگیریت کی ایک نئی شکل کے طور پر ابھرا ہے اور سی پیک بی آر آئی کا سنگ بنیاد ہے۔ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان کوئی دو طرفہ منصوبہ نہیں ہے بلکہ ایک علاقائی منصوبہ ہے جس سے زیادہ ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔
سی پیک ایک تجارتی راہداری کے طور پر معروف ہے جس میں سڑکیں، ریلوے، تیل، گیس اور آپٹیکل کیبل چینلز شامل ہیں۔ ایکسپریس وے، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، ریلوے، لائٹ ریل اور بس ریپڈ ٹرانزٹ جیسے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کی مسلسل تکمیل کے ساتھ، آپریشن ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے میں بین الاقوامی صلاحیتوں کی کمی ایک رکاوٹ بن گئی ہے۔
اپنے افتتاحی کلمات میں، شیڈونگ جیاؤٹونگ یونیورسٹی کے صدر چن سونگیان نے زور دیا کہ وسائل کو اکٹھا کرنے اور کھلے تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ضروری ہے، اس دوران تینوں یونیورسٹیوں کے وسائل کے فوائد کو پورا کرنے کے لیے، انٹیلیجنس لاجسٹک آپریشن موڈ کو اختراع کرنے اور ایک زیادہ خوشحال، مستحکم، اور ہم آہنگ جدید لاجسٹکس اتحاد بنائیں۔
اس موقع پر کاشغر یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری ڈینگ یونگ اور ڈپرو ریکٹر اکیڈمکس نسٹ اکٹر عثمان حسن نے کہا کہ چینی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کو مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنا چاہیے۔ نقل و حمل اور لاجسٹکس کھیپ کی معلومات کی ٹریکنگ اور لاگنگ، روڈ سیفٹی پروٹوکول اور نگرانی، ٹریفک کی نگرانی اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان آب و ہوا سے متعلقہ خطرات سے بچنے کے لیے اہم ہیں۔
ایس سی او ڈیموسٹریشن ایریا میں پاکستان چائنا سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ زیہائی نے اس بات پر زور دیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور ایس سی او کے ایک اہم رکن کے طور پر پاکستان نے چین کے ساتھ نقل و حمل میں تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سی پیک نے پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو بہت فروغ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، زراعت، صنعت، تعلیم اور ثقافت میں تبادلے اور تعاون کو کھولا ہے۔
چین اور پاکستان کے معروف ماہرین تعلیم، چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مشہور محققین اور چین اور پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کلیدی خطاب کیے۔ انہوں نے مزید ممالک کا بی آر آئی کی تعمیر اور ترقی میں حصہ لینے کا خیرمقدم کیا۔