پاکستانی ٹیمیں چھٹے ہو اوے آئی سی ٹی مقابلے کے عالمی فا ئنل کیلئے تیار
اسلام آباد (گوادر پرو)2019 اور 2020 سے ہمارے طلباء ہو اوے آئی سی ٹی مڈل ایسٹ( ایم ای ) گلوبل فائنلزمقابلوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ گزشتہ سال انہوں نے مشرق وسطیٰ کے اسٹیج پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ہو اوے کے آئی سی ٹی مقابلے 2021 اور جون 2022 میں ہونے والے گلوبل فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز بات ہے۔یہ بات ایم ای کے علاقائی فاتح اور پاکستانی ٹیم کے انسٹرکٹر ڈاکٹر فہیم یار کھوہور نے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا مجھے رواں سال پاکستانی ٹیم پر بھرپور اعتماد ہے ۔
ہو اوے آئی سی ٹی مقابلہ 2021-2022 کے گلوبل فائنلز کا اعنوان ©©©© دی فیوچر فورس ایبل اینڈ آئی سی ہے ۔ فیوچر یو سینٹر میں شروع ہو گیا ہے ور یہ 19 جون تک جاری رہے گا۔ یہ مقابلہ شینزین میں منعقد کیا جائے گا، جس میں آن لائن ، افتتاحی تقریب، کانفرنس ، اختتامی تقریب، مشق مقابلہ، اور اختراعی مقابلہ پر شاملہے۔
مشق مقابلہ شرکاء کے علم اور ہنر پر مرکوز ہے۔ یہ تحریری امتحان اور لیب امتحان پر مشتمل ہے، اور درجہ بندی اسکور کی بنیاد پر ہوگی۔
اختراعی مقابلہ شرکاءکی جامع صلاحیتوں پر مرکوز ہے۔ شرکاء کو نئےآ ئی سی ٹی جیسے اے آئی ، آئی ا وٹی ، بگ ڈیٹا، اور کلاو¿ڈ کا استعمال کرتے ہوئےسلوشن ود کمرشل اور سماجی فوائد کے ساتھ ڈیزائن ورک کی ضرورت ہے۔
یہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے ہو اوے آئی سی ٹی عالمی مقابلے کا چھٹا اعادہ ہے۔ یہ مقابلہ ایک سالانہ اقدام ہے جسے عالمی آئی سی ٹی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس مقابلے کو ہمیشہ پذیرائی ملی ہے کیونکہ یہ کلاس روم اور پیشہ ورانہ کام کی جگہ کے درمیان ایک کڑی کے طور پر کام کرتے ہوئے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔ پاکستان میں یونیورسٹی کے طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ یہ قومی آئی سی ٹی مسابقت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو بڑھانے میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے۔"مقامی آئی سی ٹی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور ملک کی صلاحیتوں میں اپنی سرمایہ کاری کے بیج بونے کے لیے ہواوے کے سب سے باوقار پروگراموں میں سے ایک سالانہ بین الاقوامی آئی سی ٹی مقابلہ ہے جس میں فاتحین کو فائنل میں حصہ لینے کے لیے چین کا سفر اور 20,000 امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا ۔ 17 سے 22 جون تک ہونے والے گلوبل فائنلز میں، بھاگ چند اپنے معزز ساتھیوں کے ساتھ عالمی اسٹیج پر جانے کے لیے تیار ہے، اس سطح پر بھی جیتنا ہے، یہ باتی یو ای ٹی کے الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار محمود نے کہی
پاکستان کی چار ٹیمیں گلوبل فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔-2022 2021 کے علاقائی فائنل میں پاکستان کی ٹیم؛ ستیش کمار، اقرا فاطمہ اور بھاگ چند میگھوار کیساتھ ان کے انسٹرکٹر ڈاکٹر فہیم یار کھوہور اور ٹیم 2پریکٹس مقابلے میں حافظ رضوان، عدنان علی اور مختار میمن اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ شرکت کریں گے۔طلبا کا تعلق مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور یو ای ٹی لاہور اور ورچوئل یونیورسٹی سے ہے۔
انوویشن مقابلے میں پاکستان سے مزید دو ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں اس سال نامزد کیا گیا ہے۔ عثمان احسن شیخ، محمد عبداللہ احسن شیخ، اقصی عامر اور ان کے انسٹرکٹر میری سید نیشنل انکیوبیشن سینٹر، نسٹ کے طلبا پر مشتمل ٹیم 'ہوم وِزم' کی نمائندگی کرتے ہیں۔ LUMS کی دوسری ٹیم عمر فاروق، تابش رفیق، عریج احمد اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر،انسٹرکٹر محمد سعید پر مشتمل ہے۔