En

پاک چین میڈیا غلط معلومات کی روک تھام  کے لیے پل کا  کردار ادا کرے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 16, 2022

بیجنگ  (گوادر پرو)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نے کہا ہے کہ   ہم امید کرتے ہیں کہ چینی اور پاکستانی میڈیا دونوں ممالک کو ملانے کے لیے ایک پُل کا کردار ادا کر تا  ر ہے گا  ، چین پاکستان تعاون کی کہانی سنانے میں اچھا کام کر ے گا، مشترکہ طور پر غلط معلومات کو مسترد کریں گے، اور مزید تعاون کریں گے۔  سی پیک کی ترقی، دونوں ممالک میں سماجی اقتصادی پیش رفت اور لوگوں کے درمیان قریبی تبادلے کو فروغ دیں گے۔ ان خیالا  ت کا ظہار انہوں نے  ایک  پریس کانفرنس میں  کیا۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے ساتویں چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فورم کے دوران دونوں اطراف کے نمائندوں نے جی ڈی آئی کی ترغیب اور میڈیا کے فروغ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی ترقی  اور  سی پیک  کی منصفانہ اور معروضی رپورٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔

7 واں  سی پیک میڈیا فورم جس کا انہوں نے تذکرہ کیا، 2 جون کو آف لائن اور آن لائن دونوں طرح منعقد ہوا، اس کے ساتھ ساتھ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور: اس کے پیچھے کی کہانیاں اور سالانہ '' سی پیک  کمیونیکیشن ایوارڈ'' کی تقریب رونمائی بھی اعلیٰ جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔  

 کثیر جہتی اور جامع  سی پیک  کی تصویر کشی کے لیے نئے میڈیا تعاون کو بڑھانا'' کے موضوع پر، اس فورم کی میزبانی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے کی تھی، اور   اس کا اہتمام  پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) اور چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے کیا تھا۔

جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام، سفارتی  اہلکاروں، میڈیا اور تھنک ٹینک کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ  سینیٹر مشاہد حسین سید، وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری،  اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف،   چینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز پینگ  چنکسو   اور چین میں پاکستانی سفیر معین الحق،   سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر، شرکاء نے  سی پیک  کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور نام نہاد جیو پولیٹیکل مسائل، قرضوں کے جال، وسائل کی لوٹ مار، بدعنوانی اور حالیہ برسوں میں میڈیا کے بعض اداروں کی طرف سے کئے گئے دیگر  غلط معلومات پر اپنی تشویش  کا اظہار کیا۔ شرکاء نے  سی پیک کے بارے میں جھوٹے پروپیگنڈے اور غلط معلومات سے بچاؤ کی ضرورت پر اتفاق کیا اور چین اور پاکستان کے درمیان میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ دنیا کو  سی پیک  میں باہمی   تعاون اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی حقیقت کو دکھایا جا سکے۔

7 سال کی ترقی کے بعد سی پیک میڈیا فورم اب چینی اور پاکستانی میڈیا کے لیے ایک ناگزیر تبادلے کا پلیٹ فارم بن گیا ہے جس میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اور نمایاں کامیابیاں ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles