En

خیبرپختونخوا حکومت بی آر ٹی کے لیے چین سے مزید 86 نئی بسیں خریدے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 14, 2022

پشاور(گوادر پرو)  خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کے لیے چین سے مزید 86 نئی بسیں خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کی تخمینہ لاگت 1  بلین  روپے ہے۔

اپنے سالانہ بجٹ برائے-23 2022 میں صوبائی حکومت نے بتایا کہ بی آر ٹی میں چھ نئے فیڈر روٹس اور 86 بسیں شامل کی جائیں گی۔ بی آر ٹی کے روٹس پر پہلے ہی چین کی بنی ہوئی درجنوں بسیں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ چین سے 86 نئی بسوں کے ساتھ اس کے نئے فیڈر روٹس کو فعال بنایا جائے گا۔ ان نئی بسوں کی شمولیت سے بی آر ٹی کی گنجائش روزانہ کی بنیاد پر 350,000 مسافروں تک بڑھے گی۔

بی آر ٹی سروس میں شامل کیے جانے والے چھ نئے فیڈر روٹس میں حیات آباد فیز ون، ناصر باغ روڈ، چمکنی-پبی بازار، ورسک روڈ، خیبر روڈ اور چارسدہ روڈ ایکسٹینشن شامل ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles