En

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس کا دورہ گوادر،سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 12, 2022

کوئٹہ، (گوادر پرو) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے جمعہ کی سہ پہر گوادر کا دورہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

 یہ دورہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا گیااس کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور وقتاً فوقتاً وزیراعظم سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرنا تھا تاکہ وفاقی حکومت بھی گوادر کی تیز رفتار ترقی پر خصوصی توجہ دے سکے ۔

نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیکرٹری نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا سی پیک کے تحت منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ یہ منصوبے معیشت کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ 

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے ایڈیشنل سیکرٹری کو گوادر اولڈ ٹاو¿ن، ڈیم، واٹر باکس اور دیگر کی تعمیر و مرمت سمیت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

چوہدری نے کہا کہ اس پر عملدرآمد اس طریقے سے کیا جائے گا جس سے بلوچستان خصوصاً گوادر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ 

قبل ازیں انہوں نے پاک چائنہ فرینڈ شپ ہسپتال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ ملاقات میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی بھی موجود تھے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles