En

توانائی ماہرین کا سی پیک گرین فنانسنگ گائیڈ لائنز کے ذریعے قابل تجدید توانائی  کی تلاش پر زور

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 6, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو)   توانائی کے ماہرین نے   چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی گرین فنانسنگ گائیڈ لائنز کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے امکانات کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں چین کی صلاحیت ممکنہ طور پر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لا سکتی ہے۔

یہ پاکستان کے توانائی کے بحران کے لیے ایک قابل عمل حل کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے جو کہ برسوں سے  مستحکم ہو   رہا ہے۔

توانائی اور ترقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے یہ بات سسٹین ایبل  ڈویلپمنٹ  پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام سی پیک انرجی پروجیکٹس کے لیے گرین فنانسنگ گائیڈ لائنز‘ کے حوالے سے صلاحیت سازی کی ورکشاپ کے دوران کہی۔

 چیئرمین خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر حسن داؤد بٹ،کا خیال تھا کہ  سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کو محرک فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بین القومی رابطوں کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا تاہم ملک کے نوجوانوں کو کم مہارت  اور کم پیداواری چیلنج کا سامنا ہے جس کی وجہ سے  سی پیک منصوبوں میں ان کی ملازمت کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، ۔

 جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر وقار احمد  نے گرین فنانسنگ کے رہنما خطوط کو پاکستان کے قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک راستہ ڈیزائن کرنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
 
ڈاکٹر احمد نے کہا  کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ایک  مخصوص خاص طور پر  سی پیک کے تحت  مالیاتی پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے،  ڈاکٹر احمد نے کہا اور تجویز دی کہ نجی بینکوں کو جدید فنانسنگ ماڈلز اور درجہ بندی کے طریقہ کار کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ سرسبز اقدامات کے لیے قرض کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چین کی فوڈان یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر کرسٹوف نیڈوفیل وانگ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ چین میں ریگولیٹری اور کاروباری شعبے کو  سی پیک  کے ذریعے گرین فنانسنگ کے قومی عزم کو برقرار رکھنا چاہیے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles