وزیر دفاع نے سیالکوٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ٹی پی کا افتتاح کر دیا
سیالکوٹ (گوادر پرو) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کے پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ڈبلیو ڈبلیو ٹی پی ) کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، جو شہر کے شمالی حصے میں تعمیر کیا جانا ہے۔ یہ پلانٹ 1,830,017,429 روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور یہ 239 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔
سیالکوٹ کے گاو¿ں جٹاں میں منعقدہ سنگ بنیاد کی تقریب میں خواجہ آصف نے کہا اوسطاً 68.23 کیوسک آلودہ پانی کو ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ٹریٹ کیا جائے گا اور کاشتکاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پچھلے سال پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی سی آئی آئی پی) نے اس منصوبے کا ٹھیکہ شانسی واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈبلیو ای جی)، چین کو دیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پورے کام کی تکمیل کی تاریخ 730 دن ہے۔
ایس ڈبلیو ای جی نے چین میں کئی میگا پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا ہے۔ شانسی سے کمپنی نے اپنے کاروبار کو چین کے مختلف صوبوں تک بڑھایا، جس کے بعد چین سے پاکستان، کینیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک تک اس کی توسیع ہوئی۔