سندھ کا سی سی ٹی ای ماڈل کے تحت پہلے چین پاک انٹرنیشنل کالج کا خیرمقدم
دادو (چائنا اکنامک نیٹ) پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر سندھ سہہ فریقی تعاون کے معاہدے کے طور پر '' سی سی ٹی ای '' ماڈل کے تحت پہلے چین پاک انٹرنیشنل کالج کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے تربیتی منصوبے پر دستخط کیے گئے اور حال ہی میں چین پاک انٹرنیشنل کالج کا افتتاح کیا گیا۔
"'' سی سی ٹی ای '' چائنا کوآپریشن"، "چینی کمرشل کلچر"، "ٹیکنالوجی ٹریننگ"، اور "ایجوکیشن ایمپلائمنٹ" کے لیے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کا تیار کردہ ایک مختصر ماڈل ہے۔
تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے اوورسیز آپریشن سینٹر کے وائس ڈائریکٹر چھوئی ہائتاو نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چین پاک انٹرنیشنل کالج سندھ میں چینی ووکیشنل کالج کی قائم کردہ پہلی شاخ ہے، اگلے مرحلے میں ہم پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ نصاب کو اپ گریڈ کریں گے، کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں تقریباً 25 طلباء کو بھرتی کیا جائے گا،چین میں اساتذہ آن لائن کورسز فراہم کریں گے اور پاکستانی اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔
سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (STEVTA)، گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دادو، چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور ہیبی پروفیشنل کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء نے آن لائن تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ہیبی پروفیشنل کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے چیئر مین فینگ جون نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کے تحت کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مزید صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔
ایس ٹی ای وی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام مصطفی سہاگ کے مطابق سندھ میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کے نتیجے میں تکنیکی مہارتوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ٹیلنٹ کی قلت پیدا ہوئی ہے جو کہ مقامی پیشہ ورانہ ادارے فراہم کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ صوبے میں '' سی سی ٹی ای '' ماڈل کے تحت مزید مشترکہ تعلیمی پروگرام شروع کیے جانے کی توقع رکھتے ہیں، جو صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کریں گے اور ایسے ہنر کو فروغ دیں گے جو چینی اداروں سمیت مقامی اداروں کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے صدر لی جن سونگ اس مشترکہ پروگرام کے تحت مزید پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے پر امید ہیں جو سندھ میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام کو عوام سے عوام کے رابطے کا پلیٹ فارم بھی قرار دیا۔
5 نومبر 2021 کو تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور ایس ٹی ای وی ٹی اے نے ایک اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔