En

چینی کمپنی سینوویک   پاکستان میں سرمایہ کاری کی  خواہشمند

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 18, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو)    چینی کمپنی سینوویک نے   پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے کوویڈ19 کی تشخیص، روک تھام اور علاج کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

کمپنی کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے یہاں ملاقات میں مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ سینوویک کے جنرل منیجر چھیانگ گاؤ  نے چینی کمپنی کے وفد کی قیادت کی۔

وزیر اعظم کو کووڈ  19 ویکسینیشن مہم کے دوران سینوویک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ ویکسین کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران سینوویک نے مشترکہ منصوبے کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

  وزیر اعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں تاکہ  سینوویک  اس منصوبے پر جلد کام شروع کر سکے۔

اجلاس میں سینوویک  کے جنرل منیجر  چھیانگ گاؤ ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس کیون ژانگ، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل پروفیسر امیر اکرام اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles