En

چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی جزو ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 9, 2022

لاہور  (گوادر پرو)    وزیر اعظمپاکستان   شہباز شریف نے اتوار کی سہ پہر ملک کے سینئر ایڈیٹرز کو بتایا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہے۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے ایک وفد سے  گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے یہ بھی یقین دلایا کہ صحافیوں کو غیر ضروری اقدامات کے خلاف ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے قومی مفاد کے لیے سی پیک اور ریکوڈک منصوبوں پر موثر انداز میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے تمام دوست   اور دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

میڈیا کی آزادی، جمہوریت کی مضبوطی، اور ملک میں جمہوری اداروں کے ارتقاء کے لیے سی پی این ای کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے سی پی این ای اور میڈیا کے دیگر نمائندہ اداروں کے ساتھ  ملک میں ذمہ دارانہ صحافت میں تعمیری تعاون کی خواہشمند ہے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سیکرٹری اطلاعات شاہرہ شاہد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر حکام موجود تھے۔

سی پی این ای کے وفد میں صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر پنجاب ارشاد احمد عارف، سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر اراکین شامل تھے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles