En

سی ڈی ڈبلیو پی نے بی کیو آئی پی خصوصی اقتصادی زون کے لیے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی منظوری دیدی

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 1, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے جمعرات کو بن قاسم انڈسٹریل پارک ( بی کیو آئی پی ) کراچی میں خصوصی اقتصادی زون کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔ 
 
 تجویز کے مطابق بی کیو آئی پی انڈسٹریل پارک کراچی سندھ میں 132کے وی گرڈ سٹیشن کا قیام" کے عنوان سے اس منصوبے کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے ذریعے 3601.304 ملین روپے کی کل لاگت سے فنانس کیا جانا ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد بی کیو آئی پی خصوصی اقتصادی زون کو سستی قیمتوں پر بلاتعطل بجلی فراہم کرنا ہے۔ 132 کے وی گرڈ سٹیشن دستیاب سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا تاکہ لوڈ کی مزید نمو کو پورا کیا جا سکے اور مجوزہ بی کیو آئی پی سب سٹیشن کے ارد گرد وولٹیج پروفائل کو بہتر بنایا جا سکے۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی صدارت میں بلایا گیا جس میں توانائی، خوراک، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور پانی کے شعبوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داو¿د محمد بڑیچ اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles