En

چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیتنا اولین ترجیح، احسن اقبال

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 28, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو)  میری اولین ترجیح چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے  سی پیک منصوبوں میں تیزی لانا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات  پروفیسر احسن اقبال  نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز  پینگ چنگ سو سے ملاقات میں کی ۔

  احسن  اقبال نے   پینگ چنگ سو کو بتایا کہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی  پیک) میں پیش رفت تیز ہوئی ہے اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

  پینگ چنگ سو نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد سے وزیر کے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت چین کے ساتھ دیرپا ورکنگ ریلیشن شپ کو اسی جذبے سے برقرار رکھے گی جس طرح 2013 میں تھا۔

ملاقات کے دوران وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی چین سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

احسن اقبال نے چینی عہدیدار پر زور دیا کہ وہ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے مسائل حل کریں۔ اس سلسلے میں 200 طلباء کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ چین میں اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

اسی طرح وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کو خلائی ٹیکنالوجی پر کام شروع کرنے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ پاکستانی خلابازوں کو چینیوں کے ساتھ خلا میں جانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو  بلندیوں تک لے جائے گا۔

وزیر نے کراچی میں پانی کی قلت کی طرف بھی اشارہ کیا اور چینی عہدیدار سے کہا کہ وہ پینے کے صاف پانی کی کمی پر قابو پانے کے لیے شہر میں ڈی سیلینیشن پلانٹس لگانے میں تعاون کریں  پینگ چنگ سو نے پانی سے متعلق منصوبوں کی بہتری کے لیے چین کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles