En

سفیر معین  کی جی آئی سی کو پاکستان کی  دوستانہ پالیسیوں  سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 25, 2022

بیجنگ  (چائنا اکنامک نیٹ) چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے گلوبل انوویشن سینٹر (جی آئی سی) کو سرمایہ کاری کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستانی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی دوستانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان پھیلتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مرکز کو حکومت پاکستان کی جانب سے آئی سی ٹی، نئی انرجی وہیکلز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مراعات سے مستفید ہونے کی دعوت بھی دی اور اس سلسلے میں سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

قبل ازیں سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل   ژاؤ گینگ نے سفیر معین الحق سے پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں ملاقات کی۔

  ژاؤ نے سفیر کو جی آئی سی اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی خواہش کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں نئے کاروبار کے فروغ، بجلی ذخیرہ کرنے والے آلات، سیمی کنڈکٹرز اور نئی انرجی وہیکلز کی تیاری پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جی آئی سی  پاکستان میں ایک دفتر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے شینزین دفتر میں چین-پاکستان  ٹریڈ،  انرجی اینڈ انویسٹمنٹسینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles