En

پاکستانی صارفین وی چیٹ کی واضح وائس کال سے حیران

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 3, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) چینی میسجنگ ایپلی کیشن  وی چیٹ کے پاکستانی صارفین نے کہا  ہے کہ وہ ایپ پر اپنی پہلی کال کے دوران واضح  وائس کال سے دنگ رہ گئے۔

کامسیٹس یونیورسٹی  کے چائنا اسٹڈی سینٹر میں   چینی زبان کی مترجم رابعہ سیف نے کہا یہ ایپلی کیشن ان پاکستانیوں میں مقبول ہے جنہوں نے چین میں تعلیم حاصل کی یا دیگر وجوہات کی بنا پر چینی لوگوں سے اس قدر رابطے میں آئے کہ وہ اب واٹس ایپ وغیرہ جیسے حریف پلیٹ فارمز کا انتخاب نہیں کرتے۔ 

انہوں نے گوادر پرو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں  وی چیٹ کمیونٹی تیزی سے فروغ پائے  گی جب لوگوں کو اس کی بالکل واضح وائس کال اور دیگر حیرت انگیز خصوصیات کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔ 

کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائناسے پی ایچ ڈی  ڈاکٹر نوشیرواں عباسی جنہوں    نے کہا کہ واضح آواز کے ساتھ   وی چیٹ کالز کے دوران بے مثال استحکام فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ    وی چیٹ کال دیگر وائس کال ایپس کی طرح   منقطع نہیں ہوتی ہے۔  بہت تیز انٹرنیٹ کوریج کی وجہ سے یہ ایپ چین میں کام کرتی ہے۔ تاہم، یہ چین کے مقابلے میں کمزور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کے باوجود پاکستان میں اپنے حریف ایپس سے کہیں بہتر کام کر تی  ہے۔

شیڈونگ میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ثاقب علی چند سال قبل پاکستان واپس آنے کے بعد بھی دوستوں سے بات چیت کے لیے  وی چیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے  وی چیٹ وائس کالز کے معیار کے ساتھ ساتھ اس کی پرائیویسی، سیکیورٹی اور قابل اعتماد خصوصیات کی بھی تعریف کی۔  وی چیٹ یہ ظاہر نہیں کرتا  کہ آیا آپ کا پیغام ٹارگٹ صارفین کے ذریعے بھیجا اور دیکھا گیا ہے یا پرائیویسی کے خدشات کی وجہ سے۔

پھر بھی آپ کو یقین ہے کہ آپ کا پیغام یقینی طور پر بھیجا گیا ہے کیونکہ  وی چیٹ مواصلات کے لحاظ سے اعلی ترین سطح پر قابل اعتماد ہے۔ مزید برآں، چونکہ صرف تصدیق شدہ صارفین ہی  وی چیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں، یہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک محفوظ  پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

چین میں، علی نے کہا وی چیٹ  نہ صرف ایک میسجنگ ایپ ہے، بلکہ ایک مکمل طرز زندگی کا آلہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چین میں لوگ مالیاتی لین دین اور سامان کی خریدو فروخت سمیت متعدد کاموں کے لیے اس  ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایپ کے پاس چین کی طرح پاکستان میں مقبول ہونے کا ہر موقع ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles