En

20 ملین سے زائدلوگوں نے  پی ایس ایل کا فائنل دراز ایپ پر دیکھا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 1, 2022

لاہور (گوادر پرو)   20 ملین سے ز ائدلوگوں نے  ایچ بی ایل  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کا فائنل  درازلائیو ایپ پر دیکھا، جیسا کہ  اتوار کو لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دی۔ شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت لاہور قلندر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنا پہلا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ملک کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے پی ایس ایل 7 کے تمام میچز کی مفت لائیو سٹریمنگ فراہم کی۔ لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والے فائنل کو دراز لائیو ایپ پر 20 لاکھ 252 ہزار 566 افراد نے دیکھا۔ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ایلیمینیٹر کو دراز ایپ پر جمعہ کی رات 12.8 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

پہلے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندر نے ملتان سلطان  کو  181 رنز کا ہدف دیا۔ محمد حفیظ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہیری بروک اور ڈیوڈ ویز نے بالترتیب 41 اور 28 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کی جانب سے آصف آفریدی نے 18 رنز کے عوض تین جب کہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کی ٹیم 138 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں لیں۔

24 دسمبر 2021 کو درازنے پاکستان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل  2022 اور 2023 کو لائیو سٹریم کرنے کے لیے عوامی ٹینڈر کے عمل کے تحت سب سے زیادہ بولی جمع کرائی، جس میں گزشتہ دو سالوں سے قیمت  میں  175 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔    درازنے اپنے صارفین کو لائیو سٹریمنگ تک مفت رسائی فراہم کی، جو کھیلوں کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
 

دراز کے علاوہ چینی ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورک ایپ  ٹک ٹاک نے بھی  ایچ بی ایل  پی ایس ایل   7 کی تشہیر میں کلیدی کردار ادا کیا۔  ٹک ٹاک نے ساتویں اور   آٹھواں ایڈیشن میں   پی سی بی کا باضابطہ  پارٹنر بننے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آفیشل ترانہ  ٹک ٹاک  پر جاری کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پی ایس ایل نے اہم اعلانات کے لیے پی ایس ایل کی فرنچائزز  اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی  کنگز، ملتان سلطان، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  اپنا آفیشل  ٹک ٹاک  اکاؤنٹ استعمال کیا۔  ان کے اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹس ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles