En

پاکستانی ایئر لائن جلد  چینگڈو  سے کراچی کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 25, 2022

بیجنگ  (گوادر پرو)  پاکستانی ایئر لائن سیرین ایئر جلد ہی چین کے شہر  چینگڈو  سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر ے گی۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں چینگدو کراچی براہ راست ایئر روٹ  کو کھولنے کی منظوری دی ہے۔

یہ روٹ مسافر اور کارگو کا ملا جلا راستہ ہوگا۔ اس کے آپریشن کے آغاز میں بین الاقوامی لاجسٹکس ایئر کارگو کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مسافروں کے ہوائی راستے کو کارگو روٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اور ہفتے میں دو پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کی پہلی پرواز کی تاریخ ابھی تک   واضح  نہیں ہے۔

اس روٹ کے آپریشنل ہونے سے پاکستان اور چین کے مغربی خطے کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو تقویت ملے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ چینگدو کراچی  براہ راست پرواز سفر کے  دورانیے  کو 16 گھنٹے سے کم کر کے تقریباً چھ گھنٹے کر دے گی جو اس وقت کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے دورانیہ زیادہ ہے۔

چینگڈو کے پاکستان کے ساتھ تعلیم، تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں فعال رابطے اور تبادلے ہیں۔ چینگڈو میں منعقدہ چین پاکستان تعاون پر  بین الاقوامی کانفرنس 2021    نے تقریباً 150 شرکاء کو آن لائن اور آف لائن راغب کیا، جن میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، چین میں پاکستانی سفیر معین الحق، چین اور پاکستان کے ماہرین اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles