پاک چائنا انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج سسٹم کی جانب سے کنگ فو کراٹے مقابلہ کا انعقاد
جامشورو (گوادر پرو) پاک چائنا انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج سسٹم نے پیر کی سہ پہر سالانہ کنگ فو کراٹے مقابلے کا انعقاد کیا۔
پاک چائنا انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج سسٹم جامشورو کے ڈائریکٹر میر زادو کی طرف سے افتتاحی تقریب میں پہلی جماعت سے میٹرک (1 سے 10ویں جماعت) کے 100 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کے دوران کنگ فو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سکول میں چین کا ثقافتی کھیل ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا اور سیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔
آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر شریک ڈائریکٹر آصف شر، پرنسپل ماہرہ نور عباسی، صدر کنگ فو اکیڈمی سید سلمان شاہ، سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔


