En

پاکستان میں نئی توانائی گاڑیوں  کا روشن مستقبل

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 18, 2022

بیجنگ (چائنہ اکنامک نیٹ)پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی اے ایم  اے) کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق  پاکستان  میں  گاڑیوں کی فروخت میں رواں  مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 61.89 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
 
چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری  قونصلر جیان پنگ  نے کہا  کہ گاڑیوں کی قوت خرید کسی ملک کی معاشی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ آٹوموبائل کی فروخت میں اضافہ وبا کے اثرات کے تحت پاکستان کی معیشت کی مستحکم ترقی کو ظاہر کرتا ہے،چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری  قونسلر چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ریسرچ ایسوسی ایشن میں آٹوموبائل  انڈسٹری  کے ماہر   ہیں۔
 
 ماضی میں، درآمد شدہ کاروں نے پاکستان کی کار مارکیٹ کے بڑے حصے پر قبضہ کیا   لیکن اب مقامی طور پر تیار کردہ یا مقامی طور پر اسمبل شدہ کاریں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔  جیان  پنگ  نے   بتایا کہ   چینی آٹوموبائل برانڈز جیسا کہ SAIC MG اور Forthing نے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر اسمبلی پلانٹس قائم کیے ہیں، پاکستان میں اسپیئر پارٹس کی تیاری جیسے معاون شعبوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔  اس پیش رفت سے گاڑیوں کی پیداوار کی لاگت میں بتدریج کمی آئی ہے، تاکہ پاکستانی لوگ کم قیمت پر اعلیٰ معیار کی آٹوموبائل مصنوعات خرید سکیں۔ 
 
جیان  پنگ  نے کہا حال ہی میں   زونگ ٹونگ بس نے گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سروس (بی آر ٹی ایس) کے لیے 18 میٹر  کی 80  ہائبرڈ بسیں فراہم کیں، جو کراچی کا پہلا جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے، جو روزانہ 135,000 مسافروں کے سفر کو سنبھال سکتی ہے۔ ''چین اور پاکستان کے لیے نئی  توانائی ک  گاڑیوں میں تعاون کے زبردست امکانات ہیں۔
 
جیان  پنگ  کا خیال ہے کہ  نئی الیکٹرک  گاڑیوں کی ترقی پاکستان کے لیے ایک ناگزیر رجحان ہے۔ ''حالیہ برسوں میں سی پیک  کے پاور جنریشن منصوبوں کے ساتھ پاکستان کی بجلی کی سپلائی بہت بہتر ہوئی ہے۔ بڑی آبادی والے کچھ بڑے شہروں، جیسے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں اب بجلی  اضافی  ہے۔ اس  اضافی  بجلی کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ  الیکٹرک گاڑیاں ہیں۔ 
 
فنانس ایکٹ 2021 میں آٹو موٹیو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان (اے آئی  ڈی ای پی 2021-26) میں  الیکٹرک  اور ہائبرڈ  گاڑیوں کو کئی ٹیکس مراعات دی گئی ہیں۔ اس طرح کی پالیسیوں نے پاکستان میں توانائی کی نئی گاڑیوں کی ترقی کے لیے مزید امکانات کا اضافہ کیا۔
 
جیان  پنگ  نے کہا کہ چین تیزی سے دنیا کی سب سے  بڑی  الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ بنتا جا رہا ہے اور اس کے کار ساز اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔  یہ صنعت نہ صرف ملک کے توانائی کے ڈھانچے کو تبدیل کرے گی، بلکہ بہت سے اقتصادی فوائد بھی لائے گی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے گی۔ تکنیکی نقطہ نظر سے  چین اور پاکستان متعلقہ معیارات کو ہم آہنگ کر سکتے ہیں، تاکہ ہم پاکستان کو ٹیکنالوجی منتقل کر سکیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles