En

چائنا سٹڈی سنٹرطلباءکی چین میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد کر ے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 15, 2022

پشاور(گوادر پرو )یونیورسٹی آف پشاور کا چائنا سٹڈی سنٹر ( سی ایس سی ) اگلے ہفتے سے موسم بہار کے سمسٹر ایچ ایس کے 1 کی سرٹیفکیٹ کلاسز کا آغاز کر رہا ہے۔ یہ کورس یونیورسٹی آف پشاورکے چائنا سٹڈی سنٹر میں صبح اور شام کی شفٹوں میں پڑھایا جائے گا۔ کلاسز کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور کورس کا دورانیہ ایک ماہ ہے۔ مکمل ہونے پر، کامیاب امیدواروں کو چینی زبان کا سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا۔

ایڈ میشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمارے طلباء کی اکثریت وہ ہے جو پہلے ہی چین کے مختلف تعلیمی اداروں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ ایچ ایس کے 1 کورس چین میں اپنی تعلیم کے آغاز میں ان کی مدد کرے گا۔ سی ایس سی ایچ ایس کے2 ایچ ایس کے3کورسز بھی کروا رہاہے ۔
 

گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے، سی ایس سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو "علم اور اعلیٰ تعلیم کی راہداری" قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ چین پاکستانی طلباء کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔

ان کے مطابق وزیراعظم عمران کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ تعلیم میں تعاون ہمارے طلباء کو سی پیک منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے میں مدد کرے گا ۔

چینی زبان کے کورسز کے علاوہ، سی ایس سی پشاور یونیورسٹی کے ضرورت مند اور مستحق طلباء کو چینی اسکالرشپ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ پشاور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو بین الاقوامی معیار کی تربیت حاصل کرنے کے لیے چین بھیجنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles