En

ڈی ایچ پی پی  نے مقامی نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل کورس کا آغاز کر دیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 8, 2022

کوہستان(گوادر پرو)داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی) نے خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں میں سے ایک اپر کوہستان کے نوجوانوں کے لیے ایک مختصر مدت کے تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورس کا اعلان کیا ہے۔

کورس کا مقصد نوجوانوں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، تاکہ وہ مقامی جاب مارکیٹ میں کام تلاش کر سکیں۔

ڈی ایچ پی پی کی اسپانسرشپ کے ساتھ نوجوان اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی آئی این)  این ایل سی مندرہ  اور   اے ٹی آئی این  این ایل سی  دینہ  میں   تین ماہ کی کلاسز میں شرکت کریں گے۔ اپر کوہستان کا  شناختی کارڈ اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ رکھنے والا کوئی بھی میٹرک پاس  نوجوان   کورس کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
 
کورس کے دوران نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر ایپلی کیشنز، گرافک ڈیزائننگ اور آٹو  کیڈسیکھ سکتے ہیں۔ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی میں پلمبنگ، ایلومینیم فیبریکیشن اور ویلڈنگ، بلڈنگ الیکٹریشن، الیکٹریکل ٹیکنالوجی کے تحت سولر سسٹم ٹیکنیشن، آٹو میکینکس اور آٹوموبائل ٹیکنالوجی کے تحت آٹوموبائل الیکٹریشن  ٹیلرنگ  ان سروسز   سیکھ سکتے ہیں۔
 
شرکاء کو  ایل ٹی وی  اور  ایچ ٹی وی ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ ڈمپ ٹرک ڈرائیور کی مہارتیں سیکھنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ وہ لوگ جو پہلے سے  ایل ٹی وی  ڈرائیونگ اور تین سال کا تجربہ رکھتے ہیں وہ  ایچ ٹی وی   اور ڈمپ ٹرک ڈرائیونگ کے اہل ہیں۔ تعمیراتی مشینری آپریٹرز بننے کے مواقع بھی موجود ہیں۔ خواہشمند نوجوان موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوہستان کے دفتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

4320  میگا واٹ  کا   ڈی ایچ پی پی  دریائے سندھ پر ایک رن آف ریور پروجیکٹ ہے جو داسو ٹاؤن، ڈسٹرکٹ کوہستان سے سات کلومیٹر اوپر کی طرف واقع ہے۔

چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) اس منصوبے کا مرکزی ورک کنٹریکٹر ہے، جو نیشنل گرڈ کو سبز اور کم قیمت بجلی فراہم کرے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles