En

زیڈ پارک اور ایس ٹی  زیڈ اے کے درمیان پاکستان  میں   جدید ٹیکنالوجی  ایکو سسٹم تیار کرنے کا معاہدہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 8, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو)   وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفد کے دورہ چین نے پاکستان کو ملک بھر میں  ماڈرن   ٹیکنالوجی  ایکو سسٹم کی ترقی اور  فروغ کا موقع فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  تین روزہ دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے سرکردہ سرکاری اور نجی چینی کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

وزیراعظم کے دورے کے اہم نتائج میں سے ایک پاکستان کی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی  زیڈ اے ) اورچنگ گوان سن  سائنس پارک ( زیڈ پارک )کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط شامل ہیں ۔  اسپیشل ٹیکنالوجی زونز  کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت  زیڈ پارکاور ایس ٹی  زیڈ اے پاکستان بھر میں  ماڈرن ٹیکنالوجی  ایکو سسٹم کی ترقی کا بیڑا اٹھائیں گے, معاہدہ چین میں پاکستانی سفارت خانہ، چینی پارٹنر   ایس ٹی  زیڈ اے کی ٹیم  کی وسیع کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ 
 
1988 میں قائم کیا گیا،  زیڈ پارک چین کے پہلے سائنس پارکس اور پہلے قومی جدیدمراکز میں سے ایک ہے، جو الیکٹرانک معلومات، بائیو میڈیسن، توانائی، اور ماحولیاتی تحفظ، نئے مواد، جدید مینوفیکچرنگ، ایرو اسپیس انجینئرنگ،  اور  سروسز  پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ .

ڈیجیٹل دور کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اہم ضرورت کے اعتراف میں،  ایس ٹی  زیڈ اے آرڈیننس 2020 کے تحت قائم کیا گیا تھا تاکہ قومی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی مدد فراہم کی جا سکے۔

ایس ٹی  زیڈ اے  پاکستان کے انسانی سرمائے کو ایک اعلیٰ درجے کی مستقبل کی افرادی قوت میں تبدیل کرنے کے اپنے ہدف کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنوری 2021 میں  ایس ٹی  زیڈ   اسلام آباد اور 27 دسمبر 2021 کو لاہور Technopolis STZ کا افتتاح کیا۔  ایس ٹی  زیڈ  ٹیکنالوجی کی برآمد میں اضافے اور علم پر مبنی معیشت کی طرف منتقلی میں تیزی لانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles