En

پاکستانی اسکواڈ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 2, 2022

لاہور (گوادر پرو)  4 فروری کو ہونے والے بیجنگ  سرمائی اولمپکس  2022 میں شرکت کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی دستہ منگل کی سہ پہر چین روانہ ہو گیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری، محمد خالد محمود نے یہاں کہا  کہ  اسکواڈ میں ایک کھلاڑی اور چار عہدیدار شامل ہیں۔ 

محمود نے ذکر کیا کہ پاکستانی دستے نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ساتھ ساتھ بیجنگ  اولمپک سرمائی  گیمز 2022   کی ہدایات کے مطابق بیجنگ کا سفر کرنے سے پہلے تمام کوویڈ 19 کی ایس او پیز  کو  پور ا کیا۔

اسکواڈ میں چیف دی  مشن  سید نعمان علی ،  ٹیم لیڈر ندیم اجمل خان   اور آفیشل، محمد کریم، ایتھلیٹ محمد قمر مرزا، کوویڈ لائزن آفیسر اور کوچ، آغا حنین عباس خان، اولمپک اتاشی  (چین میں پاکستان کے سفارت خانے سے) شامل ہیں۔ 

 پی او اے نے اسکواڈ کی منظوری اور سفری انتظامات کیے ہیں محمود نے مزید کہا کہ الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ  محمد کریم   16 فروری کو سلالم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ 

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں میں شامل ہونے والے ہیں کیونکہ وہ چین کے ساتھ ''یکجہتی کا اظہار'' کرتے نظر آتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد وزیر خارجہ شاہ  محمودد قریشی نے 4 فروری کو ہونے والی تقریب میں خان کی شرکت کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

سابق بین الاقوامی کرکٹر وزیر اعظم  عمران خان کے 3 سے5فروری تک چین میں ہونے کی توقع ہے۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم خان شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ گیمز میں شرکت کر یں گے۔

امید ہے کہ وزیراعظم عمران  خان کا دورہ چین کے ساتھ پاکستان کی ''آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ'' کو مضبوط کرے گا۔ ایف ایم قریشی نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles